اپوزیشن کی جماعتیں اپنی چوری کو چھپانے حکومت پر بے بنیاد الزامات لگارہی ہے ،عمران قریشی

جمعہ 4 دسمبر 2020 18:54

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع حیدرآباد کے صدر عمران قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جماعتیں اپنی چوری کو چھپانے حکومت پر بے بنیاد الزامات لگارہی ہے ، صوبہ سندھ میں پیپلزپارٹی 12 سال سے برسراقتدار ہے لیکن پورا صوبہ کھنڈر بنا ہوا ہے ۔ نہ غریب عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جارہا ہے ، نہ تعلیم اور صحت کی سہولیات ہیں ، صوبائی حکومت کا کوئی بھی محکمہ ایسا نہیں جس کی کارکردگی تسلی بخش ہو۔

برسوں سے اقتدار میں رہنے کے باوجود پیپلزپارٹی نے اب تک نہ تو دیہی اور شہری علاقوں میں صنعتیں یونٹ بنائے ، نہ غریب عوام کو روزگار کی سہولت فراہم کی ، اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ہاتھوں میں ڈگری لئے دھکے کھاتے پھررہے ہیں لیکن ان کو روزگار دینے والا کوئی نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حالت یہ ہے کہ صوبائی حکومت کے وزراء، اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنما ملازمتیں بھی کھلے عام فروخت کررہے ہیں ، تعمیروترقی کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن معمول بن گئی ہے ، کوئی ایسا پروجیکٹ نہیں جو عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بنایا گیا ہو۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے وزراء، اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کے اثاثوں کی تحقیقات کی جائے چند سالوں میں وہ کروڑ پتی بن چکے ہیں ، ملک کے مہنگے علاقوں میں ان کی جائیدادیں ہیں ، کل تک جو پیدل گھومتے تھے آج لینڈ کروزر اورویگو سمیت مہنگی گاڑیوں میں گھومتے ہیں ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیپلزپارٹی کے وزراء کے اثاثوں کی تحقیقات کی جائے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان