سکھر، شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری

جمعہ 4 دسمبر 2020 20:18

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ،سماجی تنظیموں کی جانب سے خالی برتن اور ڈھول بجا کر انوکھا احتجاجی مظاہرہ،نعرے بازی، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کے خلاف شہریوں کی بڑی تعداد نے سکھر کی سول سوسائٹی کے زیر اہتمام واری دادو چوک پر برتن، ،چولہے رکھ کر ڈھول کی تھاپ پر سوئی گیس انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں شامل ایک مظاہرین نے چولہے پر رکھے برتن میں بیٹھ احتجاج کیا،مظاہرے کی قیادت سول سوسائٹی کے نمائندگان نصیر گوپانگ،وقار علی سومرو ،نعیم بلوچ،حبیب اللہ انصاری و دیگر کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح سکھر میں بھی موسم سرما کی آمد سے قبل ہی سوئی سدرن گیس کمپنی سکھر ریجن نے اپنا رنگ دیکھنا شروع کر دیا ہے ، موسم سرما کی آمد سے قبل ہی شہر کے مختلف علاقوں واری تڑ روڈ ،شمس آباد،بیراج روڈ ، نیو پنڈ ، مائیکرو کالونی ، پرانہ سکھر ، جیلانی روڈ ، ٹکر محلہ ، پیر مراد شاہ کالونی ، انجن شیڈ کالونی ، فرئیر روڈ سکھر ، بند ر روڈ ، ملٹری روڈ ، نواں گوٹھ، پرانہ سکھر و دیگر رہائشی علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سمیت گیس پریشر کمی کر کے شہریوں کو دوہرے عذاب میں مبتلا کیا جا رہا ہے ، عوامی شکایات کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی سکھر ریجن کے افسران و عملے کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ، گیس کی لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی کے باعث جہاں کاروباری زندگی شدید متاثر ہے ویہی گھریلوں امور خانہ داری کے سلسلے میں خواتین کو بھی مشکلات پیش آرہی ہے مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو گیس کے حوالے سے درپیش مشکلات سے نجات دلانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..