سندھ کے مختلف شہروں کی طرح سکھر میں بھی یوم سندھی ثقافت کی تیاریاں عروج پر

جمعہ 4 دسمبر 2020 20:18

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) سندھ کے مختلف شہروں کی طرح سکھر میں بھی یوم سندھی ثقافت کی تیاریاں عروج پر،شہر کی مختلف شاہراؤں پر سندھی ٹوپی اور اجرکوں کے اسٹال سج گئے ، سندھی ٹوپی ، اجرک ، ملبوسات کی خریداری میں اضافہ ، کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اجرک پر بنائے گئے ماسک کی خریداری بھی زور وشور سے جاری، تفصیلات کے مطابق سندھ کی ثقافت کا اجاگر اور لوگوں میں سندھ کے کلچر کو فروغ دینے کے حوالے سے سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی سندھی ٹوپی اجرک ڈے کو منانے کیلئے جوش و جذبہ دیکھنے میں آ رہا ہے سکھر شہر کی مختلف شاہراؤں پر سندھی ٹوپی اجرک کی فروخت کیلئے اسٹال قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے بچائو کے سلسلے میں خوبصورت طور پرسندھ اجرک پرنٹ پر بنائے گئے ماسک کی خریداری میں بھی بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے یوم سندھی ثقافت کے حوالے سے لگائے جانے والے اسٹالوں پر نوجوان طبقے سمیت بزرگ اور خواتین بھی خریداری میں مصروف دیکھائی دے رہی ہے ، اس حوالے سے سندھی ٹوپی ، اجرک ، ملبوسات کی خریداری کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ سندھ میں رہنے والے سندھ کے ثقافتی دن کو منا کر خوشی محسوس کرتے ہیں اور سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے نئی نسل میں آگہائی کے لئے زیادہ سے زیادہ ضرورت ہے تاکہ سندھ کی ثقافت کو قائم و دائم رکھا جا سکے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..