مختلف علاقوں میں بارش برفباری کے باعث موسم کی شدت میں پھر اضافہ ، شہریوں نے ایک بار پھر گرم کپڑے نکال لئے

پیر 10 مارچ 2014 14:46

مختلف علاقوں میں بارش برفباری کے باعث موسم کی شدت میں پھر اضافہ ، شہریوں نے ایک بار پھر گرم کپڑے نکال لئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش برفباری کے باعث موسم کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ، شہریوں نے ایک بار پھر گرم کپڑے نکال لئے ، مری میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ، سیاح لطف اندوز ہوتے رہے ، برف نے ہر منظر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر،اسلام آباد، بالائی پنجاب میں بارش اور مری، کالام اور مالم جبہ میں برف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے غذر اور استور میں گزشتہ دو دن سے وقفے وقفے سے برفباری ہوئی جس نے نظام زندگی مفلوج کردیا پہلے سے بند زمینی راستے ابھی کھلے نہیں تھے کہ مزید برفباری نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا خوراک، دواؤں اور پینے کے پانی کی قلت میں اضافہ ہوگیا جبکہ خشک سردی سے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہوئے بلوچستان کے علاقوں قلات، زیارت اور پشین میں ہلکی برفباری ہوئی اور ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں ادھر پنجاب میں بھی گزشتہ روز کی بارش کے بعد ہلکی سردی برقرار رہی ادھر ملکہ کوہسارمری میں برفباری کا سلسلہ جاری رہاسیاح رات کو برفباری کا مزہ لینے سے باز نہیں آئے، شہریوں نے گرم کپڑے نکال لیے برف نے ہرمنظر کواپنی لپیٹ میں لے لیا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر،بالائی خیبر پختونخواہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ، کوہاٹ ،لاہور اورگوجرانوالہ ڈویژن سمیت بالائی پنجاب میں اکثر مقامات گرج چمک کے ساتھ بارش ا ورپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں 59 اسلام آباد 54 ،کوٹلی میں 52، منگلا 47،جہلم میں 39، مری میں 34،مظفر آباد ،بالاکوٹ میں 20 ،منڈی بہاؤالدین میں15 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..