ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بارش و برفباری، بجلی کی فراہمی اور ذرائع آمدورفت معطل

منگل 11 مارچ 2014 11:36

ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بارش و برفباری، بجلی کی فراہمی اور ذرائع آمدورفت معطل

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے جبکہ بجلی کی فراہمی اور ذرائع آمدورفت معطل ہونے سے عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، مالاکنڈ ڈویژن اور گلیات میں گزشتہ 3 روز سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، استور اور گردونواح میں برفباری کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ بجلی کی فراہمی معطل اور رابطہ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے ذرائع آمدورفت بند ہونے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مری اور گلیات میں مارچ کے دوران برف باری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے، مری میں گزشتہ 3 روز کے دوران اب تک 3 جبکہ گلیات میں پانچ فٹ برف پڑچکی ہے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے دیہی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہے۔ کئی مقامات پر درخت اور بجلی کے پول گرنے سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے، رات بھر برف باری سے کئی گاڑیاں مکمل طور پر برف میں پھنسی ہوئی ہیں، اس کے علاوہ محکمہ ہائی ویز کو بھی سڑکوں سے برف ہٹانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ شام سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے جبکہ بارشوں کے باعث اندرون ملک کئی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں۔ لاہور میں بھی صورتحال مختلف نہیں اور گزشتہ شام تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش کا سلسلہ اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔

بارش اور آندھی کی وجہ سے پیدا ہونے والی فنی خرابی کی وجہ سے لیسکو کے 70 فیڈر ٹرپ کرگئے ہیں جس سے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے۔اس کے علاوہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ہے، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مری اورکالام میں ایک فٹ جبکہ پارا چنار، استور اور راولاکوٹ میں 3 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کےعلاوہ راولا کوٹ میں 115 ملی میٹر، منگلا میں 80، کوٹلی 66، مظفرآباد 60، راول پنڈی 65، اسلام آباد میں 59، گجرات 53 ، جہلم 52، کاکول 50، پارا چنار 49 اور منڈی بہاؤالدین میں 48 ملی میٹر بارش ہوئی۔ میدانی علاقوں میں بارش کی شدت میں کمی ہونے کے باوجود مطلع ابرآلود ہے تاہم شمال مشرقی پنجاب ، کشمیر، ہزارہ ، مالاکنڈ اور گلگت بلتستان میں 24 گھنٹوں بعد بارش کا زور ٹوٹے گا۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں، راولپنڈی ، اسلام آباد، چکوال، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان اور ژوب ڈویژن میں بارش کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، مالم جبہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برف باری ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں آئندہ 2 روز تک سردی کی شدت برقرار رہے گی جس کی وجہ سے کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں کا ڈیرہ رہے گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..