آئندہ دس روز کے دوران ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلےکی پیشگوئی

ہفتہ 22 مارچ 2014 13:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء)محکمہ موسمیات نے آئندہ دس روز کے دوران ملک میں موسم بہار کی بارشوں کے دو نئے سلسلوں کی پیشنگوئی کی ہے ، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے،رواں ہفتے کے اختتام پر بارش کا امکان ہے۔ بارش کا سبب بننے والی ہوائیں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مغربی علاقوں تک پھیل جائیں گی ۔

اتوار اور پیر کو اسلام آباد ، شمالی بلوچستان ، خیبر پختونخواہ ، بالائی پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اچھی بارش کا امکان ہے ۔ آئندہ ہفتہ کے وسط سے ملک کے اکثر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے ۔ موسم بہار کی بارشوں کے دوران اسلام آباد ، سرگودھا ، راولپنڈی ڈویژن ، مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور ، مردان ڈویژن میں چند مقامات پر آندھی اور ژالہ باری کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے جبکہ مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور ، کوئٹہ ، کوہاٹ ، بنوں ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، سرگودھا ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں پولن کی تعداد 24,014فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت گوپس اور استور میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 37 ، چھور ، سبی اور حیدر آباد میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ، ہزارہ ، کوئٹہ ، راولپنڈی ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم استور، مالم جبہ میں04،سیدو شریف03 ،کالام ،راولاکوٹ02 ، گوپس ، گلگت ، کاکول ، بالاکوٹ ، مری ، کوٹلی اور گڑھی دوپٹہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب کے بیشتر شہروں میں ہلکی اور تیز با رش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب کے بیشتر شہروں میں ہلکی اور تیز با رش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ، سندھ کے چند شہروں میں بارش کا امکان

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ، سندھ کے چند شہروں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش  کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان  ،کشمیر  ..

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان ،کشمیر ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات