بہاولنگر اور گردونواح میں دوسرے روز بھی دھند کا راج شہر بھر میں حد نظر ایک میٹر تک رہ گئی

منگل 12 جنوری 2021 14:05

بہاولنگر اور گردونواح میں دوسرے روز بھی دھند کا راج شہر بھر میں حد نظر ایک میٹر تک رہ گئی
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) بہاولنگر اور گردونواح میں دوسرے روز بھی دھند کا راج شہر بھر میں حد نظر ایک میٹر تک رہ گئی جبکہ شہر کے دیگر بیرونی علاقوں میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر اور قریب سے بھی کوئی چیز نظر نہیں آرہی دھند کی وجہ سے دفاتر جانیوالے لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا شہر بھر میں دھند کی وجہ سے 11 بجے تک دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہیں ہوائ چلنے کی وجہ سے سردی کی شدت بڑھ گئی اور لوگ گھروں میں دبک کر رہ گئے رہی سہی کسر گیس کی بندش نے پوری کردی سردی کے موسم میں گیس کی بندش شہریوں کیلئے وبال جان بنی ہوئی ہے لوگ سلنڈر اور دیگر ذرائع سے کھانا وغیرہ پکانے میں مصروف ہیں جبکہ گیس کے بھاری بل عوام کیلئے دوہرا عذاب لئے ہوئے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu