ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ، گلگت بلتستان کے کئی مقامات پر برف باری کا سلسلہ تھم گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء)ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہی اور گلگت بلتستان کے کئی مقامات پر برف باری کا سلسلہ تھم گیا۔

(جاری ہے)

پہاڑوں کے خوبصورت مناظر توجہ کا مرکز بن گئے۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 6 اعشاریہ 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، کراچی میں سردی کی لہر مزید 5 سے 6 دن جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں اضافہ 17 جنوری سے ہوگا۔

Your Thoughts and Comments