این او سی کے بغیر غیر قانونی پٹرول پمپوں پر سمگل شدہ پٹرول فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف اسلام آباد کسٹم کا راولپنڈی ڈویژن میں چھاپے

85 پمپ سیل، 10 لاکھ سے زیادہ پٹرول ڈیزل قبضہ میں لے کر نوٹس جاری کردیا

بدھ 20 جنوری 2021 23:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) کلکٹر کسٹم اسلام آباد جنید جلیل کی ہدایت پر این او سی کے بغیر غیر قانونی پٹرول پمپوں پر سمگل پٹرول ، فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف اسلام آباد کسٹم کا راولپنڈی ڈویڑن میں چھاپے 85 پمپ سیل 10 لاکھ سے زیادہ پٹرول ڈیزل قبضہ میں لے کر نوٹس جاری کر دیاکسٹم نے اپریشن مکمل کر لیا ۔

کلکٹر کسٹم جنید جلیل نے اسلام آباد ڈویژن میں مختلف ٹیمیں تشکیل دیں جن میں سپرنٹنڈنٹ راجہ جمیل‘ آفتاب شاہ‘ مقامی ضلعی انتظامیہ ‘ پولیس کے ہمراہ چھانے مارنا شروع کردیئے جن کے خلاف کارروائی کی گئی ان میں، راولپنڈی، چکوال، اٹک، جہلم، شا مل ہیں جبکہ پنڈ دادنخان ، ٹیکسلا، واہ کینٹ، گو جر خان،دولتالہ، کے پمپ شامل ہیں ان میں ایم اے کیانی فلنگ اسٹیشن‘ داتا پٹرولیم‘ طارق‘ نیو جنجوعہ فلنگ اسٹیشن‘ جٹ پٹرولیم‘ گوندل پٹرولیم سے 39777لیٹر ڈیزل جبکہ 41523 لیٹرپٹرول اس طرح مجموعی طور پر 81300 لیٹر قبضہ میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری کارروائی گوجر خان میں کی گئی جہاں سے گوجر خان فلنگ اسٹیشن‘ دولتالہ فلنگ اسٹیشن‘ الرحمن فلنگ‘ ناصر فلنگ ‘ سجاد فہد الفیصل‘ میرپور‘ کلیام فلنگ اسٹیشن سے 104160 لیٹر ڈیزل 83889 پٹرول اسی طرح مجموعی طور پر 188049 لیٹر قبضہ میں لیا گیا راولپنڈی کے دیگر علاقوں میں ملک بشیر فلنگ‘ راجہ برادرز فلنگ اسٹیشں کے مالک ناصر‘ علی عباس پٹرولیم ، ایل ٹی ویلفیئر‘ جدون ،شیخ ‘ صداقت اور واہ فلنگ اسٹیشن، غو ثیہ فلنگ شامل ہیں جو کسٹم کو این او سی اور پیٹرول کی انوائس نہ فراہم نہ کر سکا اس طرح کسٹم نے اس ا?پریشن میں چار لاکھ , 88 ہزار 313 لیٹر پیٹرول جبکہ چار لاکھ 93ہزار 123 لیٹر شامل ہے جو مو قع پر قبضہ میں لے کر پمپ سی کر دے گئے اور ان سے انوائس اور ائن اوسی کے کا غذات طلب کئے ہیں جو فراہم نہ کر سکے۔

اسی طرح مجموعی طور پر کسٹم کے سپرنٹنڈنٹ راجہ جمیل‘ سپرنٹنڈنٹ آفتاب شاہ نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ولپنڈی ڈویڑن کیایک سو پٹرول پمپوں کو نوٹس جاری کئے اور ان سے انوائس پٹرول‘ این او سی‘ طلب کیا جو مذکورہ پٹرول پمپ انتظامیہ کسٹم کو فراہم نہ کرسکے۔ جو پٹرول پمپ سیل کردیئیان کو ہدایت کی کہ وہ این او سی فراہم کریں اور فارم کے اگر فراہم نہ کیا گیا تو قانون کے مطابق ان کی جائیداد قبضہ میں لے لی جائے گی غیر قانونی پٹرول پمپ اور سمگل شدہ پٹرول فروخت کرنے کے خلاف کسٹم کا آپریشن مکمل ہونے پر کلکٹر کسٹم جنید جلیل نے کسٹم ٹیم کو شاباش دی ہی

Browse Latest Weather News in Urdu

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی