مری، مالا کنڈ میں برفباری، منگلا میں ہریالی، سیاح بھی پہنچے لگے

ہفتہ 23 جنوری 2021 14:25

مری، مالا کنڈ میں برفباری، منگلا میں ہریالی، سیاح بھی پہنچے لگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے، مری اور مالاکنڈ میں ہونے والی برف باری، منگلا ڈیم کے اطراف دلکش سبزے کی کشش نے سیاحوں کو کھینچ لیا ۔ تفصیلات یک مطابق مری میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، بڑی تعداد میں سیاح مری کا رخ کر نے لگے ،سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا،ملکہ کوہسار مری کے علاوہ ناران، شوگران، دیامر اور غذر میں شدید برف باری ہوئی، نیاٹ ویلی اور دیگر مقامات پر برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں بندہوگئیں۔

مالا کنڈ ڈویژن کے ضلع لوئر دیر کے بالائی علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور سیاح چوٹیاں سر کرنے پہاڑوں پر پہنچنے لگے ،موسمِ سرما کے دوران منگلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہوتے ہی ہر طرف خوبصورت دلکش سبزہ اور ہریالی کے مناظر دل موہ لیتے ہیں، جن کی جانب کشش محسوس کرتے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد منگلا ڈیم کی جانب رخ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ،بالائی علاقوں میں ابر آلود رہا،چلاس میں موسلا دھار بارش ہوئی، اس کے علاوہ آزادکشمیر کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی۔گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھو ہار، نوشہرہ اور پشاور میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لیہہ، اسکردو اور استور میں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔گوپس میں درجہ حرارت منفی 10، گلگت میں منفی 6، بگروٹ، کالام اور پارا چنار میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..