شدید دھند کے باعث اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 12پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیرکاشکار

منگل 16 فروری 2021 13:29

شدید دھند کے باعث اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 12پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیرکاشکار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2021ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر شدید دھند کے باعث اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 12پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیرکاشکارہوئیں ۔منسوخ ہونے والی پروازوں میں اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242 ،بلیو ائیر لائن کی دبئی جانے والی پرواز410 ،لندن جانے والی پرواز 258 ،پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز 203 ،سرین ائیر لائن کی کوئٹہ جانے والی پرواز 523 اورپی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303 شامل جبکہ قطر ائیر ویز کی دوھا سے آنے والی پرواز 620 چودہ گھنٹے 40 منٹ ،سرین ائیر لائن کی دبئی سے آنے والی پرواز 622 گیارہ گھنٹے 20 منٹ ،اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 243 دس گھنٹے ،بلیو ائیر لائن کی جدہ سے آنے والی پرواز 4711 چودہ گھنٹے ،ترکش ائیر لائن کی استنبول جانے والی پرواز 714 سات گھنٹے ، قطر ائیر ویز کی دوھا سے آنے والی پرواز 628 سات گھنٹے ،بلیو ائیر لائن کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 431 گیارہ گھنٹے ،راس الخیمہ سے آنے والی پرواز 820 پانچ گھنٹے ،بلیو ائیر لائن کی کراچی سے آنے والی پرواز 402 تین گھنٹے ،بلیو ائیر لائن کی کراچی سے آنے والی پرواز 401 ایک گھنٹہ ،سرین ائیر لائن کی دبئی جانے والی پرواز 623 گیارہ گھنٹے ،بلیو ائیر لائن کی ابوظہبی جانے والی پرواز 430 دس گھنٹے ، قطر ائیر ویز کی دوھا جانے والی پرواز 621 چودہ گھنٹے تاخیر کاشکارہوئی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں دھند کے باعث مختلف شہروں سے آنے اور جانے والی متعدد ٹرینیں بھی تاخیر کاشکارہوئیں ۔ کراچی سے آنیوالی رحمان بابا ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے ، عوام ایکسپریس 2گھنٹے ،جناح ایکسپریس2گھنٹے ،سرسید ایکسپریس2 گھنٹے ، پاکستان ایکسپریس 2 گھنٹے ،تیزگام ایکسپریس پونے دو گھنٹے ،کراچی ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ ،پاک بزنس ڈیڑھ گھنٹہ ، قراقرم ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ اورعلامہ اقبال ایکسپریس ٹرین ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکارہوئی جس مسافروںکو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..