سرگودھا میں شدید دھند کے باعث پولیس وین اور ٹرک کے تصادم میں تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2021ء) سرگودھا میں شدید دھند کے باعث پولیس وین اور ٹرک کے تصادم میں تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں شدید دھند کے باعث جوہرآبادسے شاہپور جیل حوالا ت ڈیوٹی پرجانیوالی پولیس وین خوشاب پل کے سامنے سے آنے والے ٹرک اور پولیس وین کے درمیان تصادم ہوا۔اس حادثہ کے نتیجہ میں 3 پولیس اہلکارنعمت اللہ، سکندرحیات اورمحمدعلی زخمی ہو گے جن کو فوری طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Your Thoughts and Comments