اپوزیشن کی کوشش ہے کہ ترقی کا پہیہ رک جائے،شوکت یوسفزئی

آج سارے محب وطن ایم این ایز وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دینگے،وزیر محنت و ثقافت خیبرپختونخوا

جمعہ 5 مارچ 2021 22:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) خیبرپختونخوا کے وزیرمحنت وثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ آج سارے محب وطن ایم این ایز وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دینگے، عمران خان ایک نڈر اور بہادر لیڈر ہے،پوری قوم وزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہے،اپوزیشن قوم کو دھوکا دے رہی ہے،ملک کو لوٹا ایک دوسرے کو چور چور کہتے تھے اب اپنے مفادات کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں یوسف رضا گیلانی کو زرداری کے مفادات کے لیے سینیٹر بنایا گیا ہے۔

عمران خان ان کے راستے میں رکاوٹ ہے ،بڑے بڑے مگر مچھوں کے خلاف پہلی بار پاکستان میں کاروائی ہوئی ہے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ آصف زرداری،نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف کاروائی ہو گی،اگر عمران خان سیاست چھوڑ دے تو ان بڑے بڑے مگر مچھوں کو نکیل کون ڈالے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میںانہوں کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے مشکلات کے باوجودمعیشت بہتر ہو رہی ہیاپوزیشن کی کوشش ہے کہ ترقی کا پہیہ رک جائے،دس دس سال اقتدار میں رہے لیکن عمران کے دو سال برداشت نہیں ہو رہے،سندھ میں تیسری دفعہ پی پی پی کی حکومت کے باوجود صاف پانی تک نہیں ہے عمران خان اج بھی گھر کا خرچہ اپنے جیب سے کر رہا ہے۔

بلاول بھٹوزرداری اور مریم نواز برگر کھا کر بڑے ہوئے ہیں آج غریب عوام کی باتیں دونوں کر رہے ہیں،یہ عمران خان کی جنگ نہیں ہے غریب عوام کی جنگ ہے،جس کا ہم ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ

بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری  نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور

بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا