کراچی، طاقت کے نشے میں چور با اثر افراد کی وائرل ویڈیو سے نشان دہی، پولیس نے دھر لیا

جمعہ 5 مارچ 2021 23:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں وڈیرہ گردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، طاقت کے نشے میں چور با اثر افراد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔میڈیا پر خبرنشرہونے کے بعدایکشن لیتے ہوئے پولیس نے بگڑا رئیس زادہ گرفتار کر لیا، با اثر مسلح امیر زادے نے ہوٹل مالک کو دھمکیاں دی تھیں، اور کافی شاپ پر خاتون کو بھی ہراساں کیا تھا۔

ویڈیو میں با اثر شخص کو اسلحہ بردار افراد کے ہمراہ بدمعاشی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ہوٹل کے انتظامیہ اور اسٹاف کو تشدد کا نشانہ بنایا، عینی شاہدین کے مطابق گاڑیوں پر نمبر بھی موجود نہیں تھا، ایک گاڑی میں با اثر افراد اور دوسری میں سیکیورٹی گارڈز تھے۔

(جاری ہے)

واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوان عمیر حسنی اور دو سیکیورٹی گارڈز کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیج میں نظر آنے والا نوجوان عمیر حسنی ہے، ویڈیو میں با اثر نوجوان کو محافظوں کے ہمراہ کافی شاپ پر آتے دیکھاگیا۔

دوسری طرف گرفتاری کے بعد عمیر حسنی نے پولیس کے سامنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلسل ہارن دینے پر پیچھے سے آنے والی گاڑی کے ڈرائیور سے تلخ کلامی ہوئی تھی، کافی شاپ کے گارڈ نے بھی مجھ سے الجھنے کی کوشش کی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست نوجوان بلوچستان کی ایک سیاسی شخصیت کا بیٹا ہے، عمیر کے گارڈز کے اسلحے کی جانچ پڑتال اور واقعے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر