آئیسکو کی پالیسی ہمیشہ سے صارف اور ملازم دوست رہی ہے، جس پر نہ کبھی سمجھوتہ کیا ہے اور نہ ہی کبھی کریں گے، چوہدری عبدالرزاق

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2021ء)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی( آئیسکو )کے چیف ایگزیکٹو چوہدری عبد الرزاق نے کہا ہے کہ آئیسکو کی پالیسی ہمیشہ سے صارف اور ملازم دوست رہی ہے جس پر نہ کبھی سمجھوتہ کیا ہے اور نہ ہی کبھی کریں گے۔ یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئیسکو ریجن میں خصوصی مہم کے تحت گھروں کے قریب سے گزرنے والی بجلی کی لائنوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے اس کے علاوہ ٹیڑے اور کمزور پولز کو بھی تبدیل کیا جارہا ہے اور جاری مہم کے دوران آئیسکو فیلڈ فارمیشنز اور صارفین کی جانب سی7929کیسز کی نشاہدہی کی گئی جن میں سی6915خطرناک پوانٹس کو محفوظ بنایا جا چکا ہے جس پر آنے والی1ارب13کروڑ89لاکھ سے زائد کے اخراجات آئیسکو نے خود برداشت کیے اور ثابت کیاہے کہ بہترین کمپنی کی پالیساں اور اقدامات بھی بہترین ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

آئیسکو چیف نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ بجلی کی تنصیبات کے نیچے یا نزدیک تعمیرات کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ فعل نہ صرف انسانی جان کے لیے ایک خطرناک عمل ہے بلکہ قانونا بھی ایک جرم ہے اور ایسے صارفین کے خلاف آئیسکو فیلڈ افسران متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی جمع کروا رہے ہیں تا کہ ہر صورت انسانی جان کو محفوظ رکھا جا سکے۔ گھروں کے نزدیک سے گزرنے والی بجلی کی تاروں کو منتقل کرنے کے لئے صارفین متعلقہ ایس ڈی او آفس سے رابطہ کریں یا کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبرز 051-9252933-6 پر کال کریں۔

Your Thoughts and Comments