ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں، پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق

پیر 12 مئی 2014 13:05

ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں، پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء) ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کہوٹہ اور عارف والا میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بارش کے دوران راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت محمد شکیل اور محمد حفیظ کے نام سے ہوئی جب کہ دوسری جانب پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جن شناخت نہیں ہوسکی۔

اس سے قبل رواں سال مارچ میں کرم ایجنسی کے علاقے کالج کالونی میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، مری میں کالی گھٹاؤں کےساتھ موسلادھاربارش سے موسم پھر سے سرد ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

سب سےزیادہ بارش مالم جبہ میں 37، راولپنڈی 19 اور اسلام آباد میں 20 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 روز کے دوران اسلام آباد ،خیبر پختونخوا، پنجاب، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

ادھر گلگت بلتستان کے ضلع استور میں پہاڑوں پر برفباری اور بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، پنجاب میں چنیوٹ اور گردونواح میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا وہیں گندم کی کٹائی میں مصروف کاشتکاروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..