سندھ اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں خشک سالی کا خدشہ‎ ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 3 اپریل 2021 16:55

سندھ اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں خشک سالی کا خدشہ‎ ہے، محکمہ موسمیات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل 2021ء) محکمہ موسمیات  نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں خشک سالی کا خدشہ ہے۔ اکتوبر 2020 تا مارچ 2021 کے دوران ملک میں معمول کے مقابلہ میں 33.2 فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں جبکہ اس دوران صوبہ پنجاب میں 46.7 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر 2020 تا مارچ 2021 کے دوران ملک میں معمول سے 33.2 فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں اور موسم سرما کے دوران کم بارشوں کے سبب جنوبی بلوچستان و سندھ کے بعض اضلاع میں خشک سالی کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق خشک سالی کے باعث متعلقہ اضلاع میں زراعت اور لائیو اسٹاک متاثر ہو سکتا ہے۔ اس حوالی سے محکمہ موسمیات نے خشک سالی کے بارے میں باضابطہ الرٹ جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبر 2020 مارچ 2021 کے دوران بلوچستان میں معمول سے 63.3 فیصد جبکہ سندھ میں77.3 فیصد اور خیبرپختونخوا میں 44.2فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں۔ اسی طرح اس دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی معمول کے مقابلہ میں 19.8 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

دوسری جانب پنجاب میں معمول سے46.7 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بلوچستان کے اضلاع چاغی، گوادر، ہرنائی، کیچ، خاران، مستونگ، نوشکی، پشین اور پنجگور میں درمیانے درجہ کی خشک سالی کا خدشہ ہے جبکہ سندھ کے جنوبی اضلار بدین، قمبرشہدادکوٹ، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹھٹھہ، تھرپارکر اور سجاول میں بھی کم درجہ کی خشک سالی کا امکان ہے۔  محکمہ موسمیات نے متعلقہ شراکتداروں کو ہدایت کی ہے کہ خشک سالی سے نمٹنے کیلیے قبل از وقت اقدامات کئے جائیں جبکہ موسم کی صورتحال کے لئے محکمہ موسمیات کی اپ ڈیٹس سے رہنمائی حاصل کی جائے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..