فاطمہ جناح پارک ایف نائن میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے تعمیر کردہ 200سے زائد نمازیوں کی گنجائش والی مسجد کا افتتاح

افتتاحی تقریب میں وزیر مملکت علی محمد خان اوریو اے ای کے سفیر حماد عبید الزابی کی شرکت، دونوں رہنمائوں نے نماز ظہر بھی ادا کی

پیر 12 اپریل 2021 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2021ء) وفاقی دارالحکومت کے فاطمہ جناح پارک ایف نائن میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے تعمیر کردہ 200سے زائد نمازیوں کی گنجائش والی مسجد کا افتتاح کر دیا گیاہے، افتتاحی تقریب میں وزیر مملکت علی محمد خان اوریو اے ای کے سفیر حماد عبید الزابی کی شرکت، نماز ظہر بھی ادا کی۔اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں مسجد خالد الکعبی کا افتتاح کردیا گیا،مسجد انتظامیہ کے مطابق یہ مسجد متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو تحفے میں دی گئی ہے،مسجد خالد الکعبی کو دو سال کے عرصے میں تعمیر کیا گیا،مسجد خالد الکعبی میں تقریباً 200 سے زائد نمازی نماز ادا کرسکیں گے، مسجد میں خواتین نمازیوں کیلئے الگ انتظامات ہیں،مسجد میں رمضان المبارک میں مکمل ایس او پیز کے ساتھ تراویح پڑھائی جائے گی، مسجد کی تزین و آرائش کی زمیداری سی ڈی ائے کے سپرد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے بعد مسجد خالد الکعبی میں وفاقی وزیر ععلی محمد خان، یو ائے ای کے سفیر محمد عبید اور دیگر نمازیوں نے ظہر کی نماز ادا کی۔اس موقع پر وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ یو اے ای حکومت اور سفیر حماد کے شکر گزار ہیں کہ خوبصورت مسجد کا تحفہ دیا پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے کہا کہ مسجد یو اے ای کی عوام کی جانب سے تحفہ ہے،یہ مسجد دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط رشتے کی عکاس ہے،دونوں ممالک کے درمیان 50 سالوں سے مظبوط تعلقات ہیں،ہمیں خوشی ہوتی ہے کہ پاکستان کی بڑی تعداد میں شہری یو اے ای میں کام کرتے ہیں،ہم پاکستانی بھائیوں کے ہر مشکل میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں،مستقبل میں ایسے دیگر منصوبوں پر کام کریں گے۔

ایف نائن پارک میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے مستحق افراد میں 200 راشن پیکٹ کی تقسیم بھی کی گئی۔افتتاحی تقریب میں وزیر مزہبی امور پیر نور الحق نے بھی شرکت کرنی تھی تاہم ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وہ اس تقریب میں شرکت نہ کر سکے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..