مسلم لیگ (ن) ہی NA-249کے مسائل حل کرے گی ،خواجہ غلام شعیب

پیر 12 اپریل 2021 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2021ء) مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر حلقہ شہباز شریف سیکریٹریٹ بلدیہ ٹائون ضلع کیماڑی کے انچارج خواجہ غلام شعیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی اس حلقے کے مسائل حل کرائے گی ۔ یہاں کے مسائل کے حل کیلئے 2018؁ء میں میاں نواز شریف نے ہماری درخواست پر میاں شہباز شریف کو اس حلقے سے الیکشن لڑنے کے لئے کہاجو انہوں نے قبول کرتے ہوئے الیکشن میں حصہ لیا اور ان کے ساتھ میں نے PS-115 سے اور حاجی صالحین تنولی نے PS-116 سے الیکشن میں حصہ لیا اور بڑی تعداد میں عوام نے ہمیں ووٹ دیئے مگر سب جانتے ہیں کہ کس طرح انتخابی نتائج تبدیل کردیئے گئے اب اس بار ضمنی الیکشن میاں نواز شریف کی ہدایت پر مفتاح اسماعیل الیکشن لڑرہے ہیں۔

عوام کا جوش و خروش بتارہا ہے کہ وہ اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے اور علاقے کے تمام مسائل جن میں اسکولوں، کالجوںاور یونیورسٹی کا قیام شامل ہے حل کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ علاقہ کے دیرینہ مسائلہ پینے کا صاف پانی اور گندگی کا خاتمہ بھی ان کی پہلی ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 29اپریل کو مسلم لیگ (ن) کی فتح کا دن ہوگا۔ عوام کا جوش و خروش فتح کی نوید سنارہا ہے ۔ان شاء اللہ ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کی طرح اس حلقے سے بھی نواز لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی جو نااہل حکمرانوں کیلئے نوشتہ دیوار ثابت ہوگا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..