ماہ رمضان المبارک کی آمد، سبزیاں،پھل ،اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں ہو شربااضافہ ، انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام

پیر 12 اپریل 2021 17:44

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2021ء) ماہ رمضان المبارک کی آمد، سبزیاں،پھل ،اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں ہو شربائاضافہ ، انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام، تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد ہے لیکن سبزیاں ، پھل، مصالحہ جات،اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں،قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ہر جگہ پرائس کنٹرول کمیٹی مہنگائی کنٹرول کرنے میں نا کام ،غریب عوام لاچار و پریشان ، ماہ رمضان میں ناجائز منافع خوروں کی موجیں ہی موجیں، کھجور اور لیموں کے من مرضی کے ریٹ،کیلے جو کہ مقامی پیداوار ہیں لیکن اس وقت اوتھل میں کیلئے ناپید ہیں۔

ضلع لسبیلہ کے تمام شہروں اور گرد و نوح میں ماہ رمضان المبارک میں مہنگائی کا جن بے قابو، کمر توڑ مہنگائی سے غریب تو پہلے ہی اب سفید پوش طبقہ پس چکا ہے اس مقدس ماہ میں ضروریات زندگی کی مہنگی اشیاء خریدنے کی سکت نہیں ہے اور ھمارے ہاں ایسے لوگ بھی موجود ہیں ان غریبوں کو دیگر ضروریات پوری کرنا تو دور کی بات دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ،حالیہ مہنگائی معاشی حالات نچلے درجے کے سرکاری ملازمین، چھوٹے کاروبار سے منسلک ہو یا دیاڑی دھار طبقہ غربت کی لپیٹ میں ہیں ہوشربا مہنگائی اور کرونا کی تیسری خطرناک لہر کی وجہ سے خصوصاً ہمارے ملک پاکستان میں ایک مرتبہ پھر حالات کنٹرول سے باہر ہوتے جا رہے ہیں اور یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر حالات زیادہ خراب ہوئے تو ایک مرتبہ پھر ملک کو مکمل لاک ڈاون کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

تمام مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ غریب، تنگدست اور مستحق لوگوں سے تعاون کریں۔تاکہ آپ حضرات کی تعاون سے ان لاچاروں کے گھر کا چولہا روشن ہو اور آپ کیلئے آخرت کی کامیابی نصیب ہوسکے۔ جب کہ انتظامیہ اس مافیا کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لئیے سخت کاروائی کرے تاکہ روضہ داروں کو ریلیف مل سکے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان