جیکب آباد ،مدرسةالقرآن طالبات سیکشن میں استقبال رمضان اور تقسیم انعامات تجوید القرآن کی تقریب

پیر 12 اپریل 2021 20:07

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2021ء) مدرسةالقرآن طالبات سیکشن کی جانب تقریب استقبال رمضان اور تقسیم انعامات برائے تجوید القرآن منعقد کی گئی. تقریب سے شاہدہ اعجاز پرنسپل مدرسةالقرآن و صوبائی رہنما جماعت اسلامی خواتین صوبہ سندھ نے موجود شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان اور قرآن کا تعلق روح اور جسم کے مانند ہے، جس کو جدا کرنا گویا کہ زندگی کا اختتام ہے ،رمضان المبارک اللہ رب العزت کی جانب سے امت مسلمہ پر رحمت و برکت کی برسات ہے جس میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے فرماتا ہے کہ" یہ میرا مہینہ ہے اور اس کا اجر میں خود دوں گا " انہوں نے کہا کہ ویسے تو سب مہینے اللہ تعالیٰ کے ہیں لیکن رمضان المبارک ان تمام مہینوں کا سردار ماہ ہی.

اس ماہ میں نیک افراد کے درجات بلند فرمائے جاتے ہیں جبکہ گناہگاروں کے گناہ اگر زمین کی ریت ہو یا پھر آسمان کے ستاروں کے برابر تو بھی اگر بندہ صدق دل سے توبہ کرے تو وہ معاف فرمائے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی تیاری کے سلسلے میں ہمیں بھی جس طرح آپ ? ماہ شعبان میں نصیحت فرمایا کرتے تھے اس طرح کرنے کی سعی کرنا چاہیے، اور اپنے گھر والوں کو بٹھا کر باضابطہ طور پر رمضان المبارک کی اہمیت بتائی جائے، ایک ایک چیز کی پلاننگ کی، فضولیات سے بچا جائے، ہم خواتین کو چاہیے کہ اپنے روزمرہ کے کاموں ساتھہ ہماری زبان پر ذکر و اذکارورد ہونا چاہیی.

یاد رہے کہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا گناہوں سے بخشش اور تیسرا عشرہ دوزخ کی آگ سے نجات کا ہے جبکہ اسی ماہ کے آخری عشرے کی ایک طاق رات کا پایا جانا کسی بھی فرد کے لیے ھزار ماہ کی عبادت سے زائد اجر و ثواب باعث ہے . رمضان المبارک صبر، شکر، نزول قرآن ، اللہ کی راہ میں دل کھول کر خرچ کرنے ، حصول تقویٰ و تزکیہ نفس کے ساتھ طاغوت، اسلام دشمن قوتوں ، بے حیائی، ننگی تھذیب کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند ڈٹ جانے کی روحانی اور جسمانی ترتیب کا مہینہ ہی.

قبل ازیں تلاوت قرآن پاک، حمد و نعت پیش کرنے کے بعد تجوید کورس میں 4 بہترین طالبات طیبہ امدا، جویریہ حنیف، روزینہ جمالی، عروج جاوید میں علامہ انعامات دیئے گئی. تقریب جس میں طالبات کے ساتھ ان کی مائیں اور بھنیں شریک تھیں نظامت کی ذمہ داری عالمہ حلیمہ کھوسو نے ادا کی�

(جاری ہے)

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان