ہزارہ وال کی جانب سے 12 اپریل کے شہدا ء کی یاد میں یوم شہداء صوبہ ہزارہ منایاگیا

فاٹا انضمام کے بعد صوبہ ہزارہ کا قیام لازم ہو گیا ،شہداء کے خون سے غداری کی اجازت نہیں دیں گے، صوبہ ہزارہ تحریک

پیر 12 اپریل 2021 20:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2021ء) صوبہ ہزارہ تحریک کی اپیل پر ہزارہ سمیت پورے ملک کے ہزارہ وال نے پیرکو 12 اپریل 2010 کے شہدا ئ کی یاد میں یوم شہداء صوبہ ہزارہ منایا۔شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کے خون سے غداری کی اجازت نہیں دیں گے۔فاٹا انضمام کے بعد صوبہ ہزارہ کا قیام لازم ہو گیا ہے۔

یوم شہدائ کی مرکزی تقریب صوبہ ہزارہ تحریک کے زیر اہتمام ایبٹ آباد پریس کلب میں ہوئی۔جس کی صدارت چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کی۔میزبانی کے فرائض مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر سجاد قمر نے ادا کیے۔جب کہ تقریب میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی ،جمعیت علمائے اسلام مانسہرہ کے امیر سینیٹر ہدایت اللہ شاہ،مسلم لیگ ق کے پارلیمانی لیڈر مولنا عبید الرحمن،سابق تحصیل ناظم با لاکوٹ ابراہیم شاہ،سابق ایم پی اے عبدالستار،سابق ایم پی سید مظہر قاسم، غلام ربانی ،سابق ناظم انوارالحق،راجہ عدالت،سابق ایم پی اے آمنہ سردار،کو آرڈی نیٹر ایبٹ آباد عبدالرزاق عباسی،کو آرڈی نیٹر کوہستان پرنس فضل حق، جمعیت اہل حدیث کے جنرل سیکرٹری مولنا سرفراز احمد خان، قومی وطن پارٹی کے احمد نواز خان، ممبر سپریم کونسل سید ریاض علی شاہ،سابق ایم پی اے میاں ضیائ الرحمن، بٹگرام سے مولنا حفیظ اللہ،عثمانی ،اشاعت التوحید کے امیر مولنا میاں عنایت الرحمن،،ڈپٹی کو آرڈی نیٹر سید رفیع اللہ شیرازی،ھزارہ موومنٹ کے اسد جاوید جدون،جاوید جدون ،ملک مہابت اعوان،سرار فدا ،ذوالفقار جاوید عباسی،متحدہ علمائ کونسل کے چئیرمین قاضی غلام مجتبٰی، نے بھی اظہار خیال کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف نے کہا کہ 2010 میں ہزارہ کے سات لوگوں نے اپنے خون سے جس مشن کا آغاز کیا وہ ہمارے اوپر قرض اور فرض ہے۔ہزارہ کیایک کروڑ عوام نے پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کیا اور اس کے استحکام میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن ان کو اپنا جائز حق نہیں دیا گیا۔تمام تر وسائل اٹک کے پار لگ رہے ہیں۔فاٹا انضمام کے بعد ہزارہ کے ساتھ زیادتیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ہم انتظامی بنیادوں پر صوبہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔کوہستان سے ایک عام آدمی پشاور جاتے ہوئے ایک دن لگ جاتا ہے۔پورے ملک میں اس وقت نئے صوبوں کی ضرورت ہے۔آئین لوگوں کی سہولت کے لیے ہوتا ہے۔صوبہ ہزارہ کا بل حکومت اور اپوزیشن دونوں کے اراکین نے قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا ہے۔تمام قومی رہنمائ ہزارہ میں آ کر صوبہ بنانے کا وعدہ کر چکے ہیں۔

اس لیے اب بال حکومت کے کورٹ میں ہے۔حکومت قدم بڑھائے اور ہزارہ سمیت جہاں جہاں بھی نئے صوبوں کی ضرورت ہے وہاں نئے صوبے بنائے جائیں۔صوبہ ہزارہ کا بل قومی اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی میں اٹھارہ میں سے التوا کا شکار ہے۔ہزارہ کی تمام جماعتوں کی نمائندہ کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں۔جو تمام پارلیمانی لیڈروں سے ملاقاتیں کرے گی۔تحریک انصاف ہزارہ کے نمائیندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا وقت طے کریں۔

عمران خان خود صوبہ ہزارہ کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا وعدہ پورا کریں۔سابق ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ ہم پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنا چاہتے۔پوری اپوزیشن نے صوبہ ہزارہ کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کام کرے۔انھوں نے کہا کہ تمام آئینی پراسس مکمل ہے۔تحریک انصاف آگے آئے اور اپنا وعدہ پورا کرے۔

مسلم لیگ ن کے لیڈر شہباز شریف اسمبلی فلور پر صوبہ کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔اور اس وقت بہترین موقع ہے جب تمام جماعتیں متفق ہیں۔لہذا صوبہ ہزارہ سمیت نئے صوبے بنائے جائیں۔عبدالرزاق عباسی ،پروفیسر سجاد قمر ،مولنا عبدالرحمن، رفیع اللہ شیرازی، میاں ضیائ الرحمن مظہر علی قاسم نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کے لیے عوام کی سو فیصد تائید اور حمایت حاصل ہے۔

اور عوام نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اپنا حق ادا کر دیا ہے۔عمران خان 2017 میں ایبٹ آباد آ کر صوبہ ہزارہ کی حمایت کر چکے ہین۔اب ان کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں صوبہ ہزارہ کا بل پاس کروائیں اور عوام کو ان کا آئینی اور قانونی حق دیں۔انھوں نے کہا کہ اس وقت یہ مسئلہ ایوانوں میں ہے لیکن اگر عوام کی ضرورت ہوئی تو وہ اپنا حق لینے کے لیے اسلام باد جا کر بیٹھنے سے گریز نہیں کریں گے۔بہتر ہے کہ عوام کو احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے اور قومی اسمبلی میں التوائ کا شکار آئینی بل فوری منظور کروایا جائی

Browse Latest Weather News in Urdu

بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری  نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور

بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات