اپراورکزئی، تباہ شدہ گھروں کی سروے جلد از جلد مکمل کئے جائیں، ماموزئی قومی اتحاد

پیر 12 اپریل 2021 20:07

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2021ء) اپر اورکزئی ماموزئی قبیلے کے تباہ شدہ گھروں کی سروے جلد از جلد مکمل کئے جائیں کئے گئے سروے کے بند چیک جلد ریلیز کئے جائیں علاقے میں تعلیم اور صحت کے اداروں کو بحال کیا جائے غلجو تا مومزئی زیر تعمیر سڑک میںناقص میٹریل کے استعمال پر نوٹس لیا جائے او جی ڈی سی ایل کمپنی کے فنڈ کو اپر اورکزئی سب ڈویثرن کو دیا جائے لکڑیوں پر پابندی ہٹائی جائے اپر اورکزئی کا فنڈ لوئر اورکزئی میں استعمال نہ کیا جائے اپر اورکزئی تحصیل اسماعیل زئی و دیگر علاقوں میں موبائل سروس کو بحال کیا جائے بجلی کا نظام بحال کیا جائے ضلع اورکزئی کے سیاحتی مقامات میں ماموزئی کو شامل کیا جائے ان خیالات کا اظہار ماموزئی قومی اتحاد کے چیئرمین حاجی صدیق صدر بلال خان اورکزئی شیر ولی خان عیسیٰ خان اورکزئی سعید خان نور جانان شفیق خان اورکزئی اور اورکزئی رائٹس موومنٹ کے صدر محمد نواز اورکزئی و دیگر نے اورکزئی ہیڈ کوارٹر کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا مظاہرین نے کہا کہ ماموزئی قبیلہ گزشتہ ایک دہائی سے آئی ڈی پیز کی زندگی بسرکر رہا ہے ماموزئی میں دہشت گردی کے دور میں رہائشی گھریں صحت اورتعلیم کے ادارے سڑکیں اور بجلی مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں جو کہ تاحال تباہ ہیں انہوں نے کہا کہ ماموزئی قبیلے کے تباہ شدہ گھروں کی سروے ابھی تک مکمل نہیں کئے گئے ہیں اور جو سروے کئے گئے ہیں ان کے چیک بلاک ہیں انہوں نے کہا کہ سروے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور بند چیکوں کو ریلیز کیا جائے علاقے میں صحت اور تعلیمی اداروں کو بحال کیا جائے غلجو تا ماموزئی کروڑوں روپے فنڈ سے زیر تعمیر سڑک میں ناقص میٹریل کے استعمال کا نوٹس لیا جائے اور ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اپر اورکزئی تحصیل اسماعیل زئی سمیت دیگر علاقوں میں لگائے گئے موبائل ٹاورز کو چالو کرکے نیٹ اور موبائل سروس شروع کی جائے مظاہرین نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل کمپنی اپر اورکزئی سب ڈویثرن میں تیل و گیس کی تلاش کا کام کر رہی ہے اس کمپنی کا فنڈ لوئر اورکزئی کی بجائے اپر اورکزئی سب ڈویثرن کے ترقیاتی کاموں پر خرچ کیا جائے علاقہ ماموزئی ڈالانی میں موجودہ موبائل ٹاور کو چالو کیا جائے ماموزئی میں بجلی کے نظام کو بحال کیا جائے مظاہرین نے کہا کہ علاقہ ماموزئی قدرتی حسن سے مالامال علاقہ ہے اس کو ضلع اورکزئی کے سیاحتی مقامات میں شامل کیا جائے ماموزئی کے علاقے کے مختلف سکولوں اور بی ایچ یوز میں ڈاکٹر ز اور سٹاف نہیں ہے جلد از جلد ان اداروں کو سٹاف فراہم کرکے فعال کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ان مطالبات کو تسلیم نہیں کیا گیا تو ہم شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے حکومت ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کریں اور ہمارے حالات پر رحم کریں

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان