مسلم لیگ(ن) پنجاب کی تنظیم نے اپنی ویب سائٹ لائونچ کردی

ڈسکہ میں نوازشریف کا بیانیہ کامیاب ہوا ،ڈسکہ کی عوام نے سویلین بالادستی اور جمہوری جدوجہد کی جانب قدم بڑھاہے

پیر 12 اپریل 2021 20:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2021ء) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی تنظیم نے اپنی ویب سائٹ لائونچ کردی۔ویب سائٹ مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نے ماڈل ٹائون پارٹی سیکرٹریٹ میں لائونچ کی۔اس سے قبل مسلم لیگ(ن) پنجاب کی تنظیم کا اہم اجلاس صدر رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں ڈسکہ ضمنی الیکشن جیتنے پر پارٹی قیادت کو مبارکباد،مہنگائی میں اضافے اور کورونا ویکسین ایک فیصد شہریوں کو لگانے کیخلاف تین قراردادیں متفقہ طور پر پاس،اجلاس میں جنرل سیکرٹری اویس لغاری،حنیف عباسی،عظمیٰ بخاری،ذیشان رفیق،عمران نذیر،سمیع اللہ خان ،پیر اشرف رسول سمیت پنجاب کے ضلعی اور ڈویژنل عہدیداروں کی شرکت،اجلاس میں تنظیمی امور اور موجودہ سیاسی صورتحال کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اجلاس میں شرکاء کو مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ویب سائٹ کے اغراز و مقاصد سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متفقہ طور پر پاس کی گئی تین قرارداد وں کے مطابق مسلم لیگ(ن) قائد محترم میاں نوازشریف ،صدر میاں شہباز شریف،محترمہ مریم نواز اور میاں حمزہ شہباز کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہے۔ڈسکہ میں میاں نوازشریف کا بیانیہ کامیاب ہوا ہے۔ڈسکہ کی عوام نے سویلین بالادستی اور جمہوری جدوجہد کی جانب قدم بڑھاہے۔ڈسکہ کے عوام اس شاندار جیت پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

مسلم لیگ(ن) ’’ووٹ کو عزت دو‘‘کے بیانیے مضبوطی سے کاربند ہے۔عوام کے ووٹ کا تقدس بحال کرنا مسلم لیگ(ن) کا مشن ہے۔مسلم لیگ(ن)ڈسکہ این اے 75کا ضمنی الیکشن بڑی لیڈر سے جیتنے پر سیدہ نوشین افتخار کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔دوسری قرارداد کا متن مسلم لیگ(ن) صوبے میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔بڑھتی ہوئی مہنگائی نے کم تنخواہ دار طبقے کیلئے مزید مشکلات پیدا کردی ہیں۔

کورونا کے باعث لاک ڈائون اور کاروبار کی بندش سے سب سے زیادہ عام آدمی متاثر ہوا ہے۔اڑھائی سالوں میں 30لاکھ سے زائد لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں۔حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی بجائے بار بار معاشی ٹیم میں تبدیلیاں کررہی ہے۔پنجاب کے گیارہ کروڑ عوام عثمان بزدار کی نااہلی اور نالائقی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔تیسری قرارداد کے متن کے مطابق مسلم لیگ(ن) پنجاب میں کورونا کے تیزی سے پھیلنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔

پنجاب کورونا کے باعث سب سے اموات ہورہی ہیں۔پنجاب حکومت چھ ماہ میں ایک فیصد لوگوں کو بھی کورونا کی ویکسین نہیں لگاسکی۔پنجاب حکومت اپنے طے کردہ ایس او پیز عملدرآمد کرانے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی کورونا کیسز بڑھے اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..