واپڈا نے وارسک ہائیڈل پاور سٹیشن کی بحالی کے دوسرے منصوبے کیلئے سول ورکس کا کنٹریکٹ ایوراڈ کر دیا

وارسک ہائیڈل پاور سٹیشن کا دوسرا بحالی منصوبہ کم لاگت بجلی پیدا کرنے کے پروگرام کا حصہ ہے

پیر 12 اپریل 2021 20:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2021ء) واپڈا نے وارسک ہائیڈل پاور سٹیشن کی بحالی کے دوسرے منصوبے کیلئے سول ورکس کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا ۔ کنٹریکٹ بین الاقوامی مسابقتی بولی(International Competitive Bidding) کے ذریعے ٹیکنی کون انٹر پرائزز (Technicon Enterprises) کو ایوارڈ کیا گیاہے ۔ کنٹریکٹ کی مالیت تقریباً93 کروڑ62 لاکھ روپے ہے ۔معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب واپڈا ہائوس میں منعقد ہوئی ۔

واپڈا کے جنرل منیجر (ہائیڈل ڈویلپمنٹ ) ندیم اقبال اور ٹیکنی کون انٹر پرائززکے چیف ایگزیکٹو آفیسر اقبال یونس نے معاہدے پر دستخط کئے ، ممبر (پاور) واپڈا جمیل اختر اور واپڈا کے دیگر سینئر آفیسرز بھی اِس موقع پر موجود تھے ۔ واپڈا کم لاگت پن بجلی کی پیداوار کے پروگرام پر بھرپور طریقے سے کام کر رہا ہے تاکہ قومی نظام میں سستی پن بجلی شامل ہوسکے۔

(جاری ہے)

اِس پروگرام کے تحت واپڈا نہ صرف نئے منصوبے تعمیر کر رہا ہے بلکہ اپنے پرانے پن بجلی گھروں کی اپ گریڈیشن اور بحالی پر بھی کام کر رہا ہے، جن میں وارسک بھی شامل ہے۔الیکٹرو مکنیکل آلات پرانے ہونے کی وجہ سے وارسک ہائیڈل پاور سٹیشن کی پیداواری صلاحیت 243 میگاواٹ سے کم ہوکر 193 میگاواٹ ہوگئی ہے، جسے دوبارہ حاصل کرنے کے لئے وارسک ہائیڈل پاور سٹیشن کے دوسرے بحالی منصوبے پر کام جاری ہے۔

منصوبے کی بحالی کے کاموں کو 22 ارب25کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔بحالی منصوبے کے مقاصدمیں پرانے آلات کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل پر قابو پانا، ایک ارب 14کروڑ یونٹ سالانہ بجلی کی پیداوار کا حصول ،50 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کی بحالی، پرانے سسٹم کی اپ گریڈ یشن اور پراجیکٹ کی عمر میں مزید 30 سے 40 سال اضافہ کرنا قابلِ ذکر ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قیامِ پاکستان کے بعد وارسک ہمارے ملک میں تعمیر کیا جانے والا پن بجلی کا پہلا بڑا منصوبہ ہے۔ وارسک ڈیم اور ہائیڈل پاور سٹیشن کے پہلے مرحلے کی تعمیر1960-61 ء میں مکمل ہوئی جس میں ڈیم، آبپاشی کیلئے سرنگیں، 160 میگاواٹ مجموعی پیداواری صلاحیت کے 4 پیداواری یونٹس ، سوئچ یارڑ اور ٹرانسمیشن لائن شامل ہیں۔ وارسک ہائیڈل پاور سٹیشن کی تعمیر کے دوسرے مرحلے میں 83 میگاواٹ مجموعی صلاحیت کے دو مزید پیداواری یونٹ1980-81 ء میں شامل ہوئے، جن کے بعد ہائیڈل پاور سٹیشن کی پیداواری صلاحیت 243میگاواٹ ہوگئی۔

پراجیکٹ پر پہلی مرتبہ بحالی کا کام 1996ء سے 2006 ء کے درمیانی عرصے میں کیا گیا، جس کا مقصد سول سٹرکچرکو مضبوط بنانا اور تقریباً 70 میگاواٹ صلاحیت کو بحال کرنا تھا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..