نئے ماسٹر پلان کی شفاف طورپر تیاری ہماری اولین ترجیح ہے : ایس ایم عمران

آئندہ تین عشروں کے دوران شہر کی ترقی کاخاکہ تیار کرنے کیلئے لاہور کے شہریوں ، ماہرین اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جا رہی ہی: وائس چیئرمین ایل ڈی اے

پیر 12 اپریل 2021 20:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2021ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے کہا ہے کہ نیا ماسٹر پلان2050 لاہور شہر کے مستقبل کا معاملہ ہے اور اس کی شفاف طور پر تیاری ہماری اولین ترجیح ہے۔آئندہ تین عشروں کے دوران شہر کی ترقی کاخاکہ تیار کرنے کے لئے لاہور کے شہریوں ، ماہرین اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی ہے ۔

لاہور ڈویژن کے ماسٹر پلان کی تیاری کے سلسلے میں سیمینار گزشتہ روز ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹائون میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران کی صدارت میں منعقد ہوا۔سیمینار میں ٹائون پلانرز،آرکیٹیکٹس اورانجینئرز نے لاہور ڈویژن میں درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایم عمران نے کہا کہ شہر لاہور کو تہذیب و تمدن کا گہوارہ بنانے کے لئے ماسٹر پلان2050 تیار کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

نیا ماسٹر پلان لاہور شہر کے مستقبل کا معاملہ ہے، اس کی شفاف طور پر تیاری ہماری اولین ترجیح ہے۔آئندہ تین عشروں کے دوران شہر کی ترقی کاخاکہ تیار کرنے کے لئے لاہور کے شہریوں ، ماہرین اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جا رہی ہے۔ ایل ڈی اے کی طرف سے ماسٹر پلان کی تیار ی کے لئے پہلی بار مشاورت کی گئی ہے جو قابل تعریف ہے۔ لاہور ڈویژن میں مختلف معاشرتی مسائل کے خاتمے کے لیے بہتر منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ماسٹر پلان2050ء کی تیاری کے لیے بین الاقوامی اور مقامی کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ عو ام الناس ،سٹیک ہولڈرز ، سرکاری و غیر سرکاری ادارے اور دیگر تنظیمیں لاہور ڈویژن کی بہتری کے لئے اپنی تجاویز ایل ڈی اے آفس میں جمع کروائیں۔چیف میٹروپولیٹن پلانر اور چیف ٹائون پلانر سید ندیم اختر زیدی نے کہا کہ ایل ڈی اے نے شہر کی منصوبہ بندی کرنے کے لئے ماہرین اور شہریوں سے رائے طلب کی ہے۔

سیمینار میں سینئر ٹائون پلانر نویدالحق، سینئر آرکیٹیکٹ کامل خان ممتاز ، ڈائریکٹر ز میٹروپولیٹن پلانرفیصل مسعود قریشی،نوید احمد بھٹی،شکیل انجم منہاس ، بشریٰ ، شفقت نیاز کنگ،ڈپٹی ڈائریکٹر زعثمان طاہر ، محمد افضل، دیگر افسران اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے میدانی علاقوں میں  موسم خشک ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ..

ملک کے میدانی علاقوں میں موسم خشک ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ..

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود رہنے ، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود رہنے ، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورلاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورلاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ..

راولپنڈی اوراسلام آباد میں موسلادھار بارش ، ہائی الرٹ جاری

راولپنڈی اوراسلام آباد میں موسلادھار بارش ، ہائی الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید  بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے (کل )سے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے (کل )سے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

مانسہرہ و گرد ونواح میں بارش   کا سلسلہ جاری، ریسکیو 1122کے  تمام سٹیشنز ہائی الرٹ

مانسہرہ و گرد ونواح میں بارش کا سلسلہ جاری، ریسکیو 1122کے تمام سٹیشنز ہائی الرٹ

پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد بڑھ گئی

پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد بڑھ گئی

آسمانی بجلی نے قیامت ڈھا دی

آسمانی بجلی نے قیامت ڈھا دی

بارشوں کا طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہو گیا

بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے کے 2 واقعات میں متعدد افراد جاں بحق

بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے کے 2 واقعات میں متعدد افراد جاں بحق