ڈپٹی کمشنر کافیصل آباد شہر کے مختلف سستے رمضان بازاروں کا دورہ

سستے رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی 60روپے تک کم قیمتوںپر فروخت

پیر 12 اپریل 2021 20:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2021ء) حکومت پنجاب کی ہدایات پر سستے رمضان بازاروں میں صارفین کو بنیادی اشیائے ضروریہ عام مارکیٹ کے سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمتوں پر دستیاب اور بیسن،لیموں،دال چنا،کھجور،ٹماٹر سمیت دیگر اشیاء 60 روپے تک کی کم قیمتوں پر فروخت ہورہی ہیں۔یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد علی نے شہر کے مختلف سستے رمضان بازاروں کا دورہ کرکے اشیاء کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی کمشنر ریاض شاہد چوک اسلام نگر،ملت روڈ نزد سٹار پٹرولیم،اکبر چوک گلستان کالونی اور دیگر بازاروں میں گئے اور پھل،سبزی، کریانہ،آٹا،چینی،گوشت، پولٹری ودیگر سٹالز پر اشیاء کی دستیابی کو چیک کرتے ہوئے سٹال ہولڈرز کو تاکید کہ رمضان بازاروں کے نرخوں کے ساتھ اشیاء کے عام مارکیٹوں میں سرکاری نرخ بھی درج کئے جائیں تاکہ صارفین کم قیمتوں سے متعلق آگاہ رہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے عام مارکیٹ میں سرکاری نرخ اور رمضان بازاروں میں بعض اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ بیسن عام مارکیٹ میں 130 روپے اور رمضان بازار میں 98 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہورہا ہے اسی طرح لیموں (چائینہ) عام مارکیٹ میں 245 روپے اور رمضان بازاروں میں 185 روپے،دال چنا 125 روپے اور 94 روپے،کجھور ایرانی 225 روپے اور 170 روپے فی کلوگرام، ٹماٹر 53روپے اور 40روپے فی کلوگرام، لہسن دیسی سفید 95 اور 70 روپے، امرود 80 روپے اور 60 روپے، سیب کالا کلو160 روپے اور 120 روپے، کیلا 140 روپے اور 105 روپے، آلو 44 روپے اور 33 روپے اور پیاز کی عام مارکیٹ میں سرکاری قیمت 23 روپے اور رمضان بازاروں میں 17 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازاروں کے انچارجز کو تاکید کی کہ معیاری اشیائے ضروریہ ہی فروخت ہونی چاہیں۔انہوں نے چینی کے سٹالز پر فروخت کے عمل کا جائزہ لیا اور بتایا کہ عام مارکیٹ میں چینی کی سرکاری قیمت 84 روپے جبکہ رمضان بازاروں میں 65 روپے فی کلوگرام ہے۔انہوں نے ملت روڈ رمضان بازار میں انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی تاکید کی اور کہا کہ انچارجز بازاروں میں اختتام اوقات تک موجود رہ کر تمام تر انتظامات کی مکمل نگرانی کریں اور کسی شے کی کمیابی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے موقع پر موجود خریداروں سے بھی گفتگو کی اور ان سے رمضان بازاروں کے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوفضل ربی چیمہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی