سرگودھا اور گردونواح سمیت ریجن بھر میں گرج‘ چمک کے ساتھ ہونیوالی بارش سے موسم ایک بار پھر خوشگوار ہو گیا

سرگودھا اور گردونواح سمیت ریجن بھر میں گرج‘ چمک کے ساتھ ہونیوالی بارش ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء)سرگودھا اور گردونواح سمیت ریجن بھر میں گرج‘ چمک کے ساتھ ہونیوالی بارش سے موسم ایک بار پھر خوشگوار ہو گیا جس کے باعث روزے داروں کے چہروں پر رونقیں سج گئیں اور رمضان بازاروں سمیت شہر بھر میں خریداروں کے رش میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا اور گردونواح سمیت ریجن بھر کے چاروں اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش نے موسم کو ایک بار خوشگوار بنا دیا۔

جس سے روزے داروں کے چہرے کھل اٹھے اور ان کے چہروں پر رونقیں رقص کرنے لگیں۔بارش سے موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ہی رمضان بازاروں اور شہر بھر میں خریداروں کے رش میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔تاہم محکمہ موسمیات نے اتوار تک مختلف مقامات پر تیز آندھی‘ بارش اور ڑالہ باری کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

Your Thoughts and Comments