کراچی سے دور شمال و شمال مشرق میں تھنڈر سیلز بنے ہوئے ہیں، محکمہ موسمیات

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2021ء)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سے دور شمال اور شمال مشرق میں تھنڈر سیلز بنے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق نوری آباد، کراچی حیدرآباد موٹروے اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ نوری آباد، جامشورو اور حیدرآباد کے مشرق میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا امکان نہیں ہے۔

Your Thoughts and Comments