پنجاب میں آئندہ مالی سال میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور توسیع کا جامع منصوبہ شروع کیا جا رہا ہی:مخدوم ہاشم جواں بخت

پیر 14 جون 2021 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2021ء) پنجاب میں آئندہ مالی سال میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور توسیع کا ایک جامع منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، اس منصوبے کے تحت صوبے کے طول و عرض میں 380ارب روپے مالیت کی 1769 ترقیاتی سکیمیں شروع کی جائیں گی جن کے تحت13ہزار کلو میٹر لمبائی کی سڑکوں کی تعمیرو مرمت اور توسیع مکمل کی جائے گی۔ اس مقصد کے لئے 58ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے بتایا کہ وفاقی حکومت صوبے میں جدید شاہراہوں کی تعمیرو توسیع کے ایک وسیع پروگرام کے لئے مالی وسائل مہیا کر نے پر آمادہ ہو گئی ہے۔اس پروگرام کے تحت صوبے میں 73ارب کی مالیت سے 776 کلو میٹر لمبی 13اہم شاہراہوں کی تعمیرو توسیع کا کام شروع کیا جا رہا ہے جس کے لئے آئندہ مالی سال میں 39ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ8ارب روپے کی مالیت سے وزیر اعلی روڈ بحالی پروگرام کاآغاز کیا جا رہا ہے جس کے تحت صوبے کی خستہ حال سڑکوں کی تعمیرو بحالی کے کام مکمل کئے جائیں گے۔مجموعی طور پر آئندہ سال صوبے میں سڑکوں کی تعمیر و توسیع اور بحالی کے منصوبوں پر 105ارب روپے کی ریکارڈ رقم خرچ کی جائے گی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی