- Home
- Weather
- Weather News
- شعبہ صحت کے لیے 317 ارب روپے کا بجٹ مختص، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے ترقیاتی پروگرام کے لیے 78 ارب ..
شعبہ صحت کے لیے 317 ارب روپے کا بجٹ مختص، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے ترقیاتی پروگرام کے لیے 78 ارب روپے مختص کر دیے گئے، سیکرٹری صحت
پیر 14 جون 2021 22:36
(جاری ہے)
سیکرٹری صحت نبیل احمد اعوان نے کہا کہ اگلے ترقیاتی پروگرام میں چلڈرن ہسپتال لاہور میں پیڈ برن سنٹر اور ایک ہزار بستروں پر مشتمل جنرل ہسپتال لاہور کا قیام بھی شامل ہے جن کی تعمیر بجٹ کی فراہمی کے بعد فوری شروع کر دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کے جاری ترقیاتی منصوبوں میں گوجرانوالہ، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن، انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی راولپنڈی، نشتر ہسپتال فیز-ٹو ملتان، رحیم یار خان ہسپتال، مدر اینڈ چائلڈ بلاک گنگا رام ہسپتال لاہور، اپگریڈیشن آف ریڈیالوجی یونٹ سروسز ہسپتال لاہور، ڈی جی خان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور اپ گریڈیشن آف بون میرو ٹرانسپلانٹ یونٹ بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور شامل ہیں جن کی جلد تکمیل کیلئے خاطرخواہ فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں۔سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی دوراندیش قیادت میں شعبہ صحت کے لیے سب سے بڑا پروگرام 80 ارب کے فنڈ سے یونیورسل ہیلتھ انشورنس شروع کیا ہے، اس پروگرام کے تحت پنجاب کے شہریوں کو مفت اور معیاری علاج کی سہولت دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس کارڈ کے ذریعے ہر شخص صوبے کے کسی بھی سرکاری اور منظور شدہ پرائیویٹ ہسپتالوں سے علاج کروا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے 31 دسمبر 2021 تک پنجاب کی 11 کروڑ آبادی کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کر دی جائے گی جس کا آغاز ساہیوال اور ڈی جی خان ڈویژنوں سے کیا جا چکا ہے۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس کا انقلاب آفرین پروگرام صوبے میں ہیلتھ کیئر سسٹم کے قیام میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔Browse Latest Weather News in Urdu
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟
مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات
بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا
لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..
پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان
بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی
پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا
بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ
بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا