صوبائی وزراء ٹوئٹ کے ذریعے معافی مانگ رہے ہیں، دوسری جانب پولیس کے ذریعے کارکنوں پر چڑھائی کرکے ہراساں کیا جارہا ہے، قادر مگسی

یہ رویہ دورآمریت میں بھی نہیں رکھا گیا جو نام نہاد جمہوریت کے علمبردار اختیار کئے ہوئے ہیں، مرکزی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

منگل 15 جون 2021 22:59

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاہے کہ ایک طرف تو صوبائی وزراء ٹوئٹ کے ذریعے معافی مانگ رہے ہیں تو دوسری جانب سندھ حکومت صوبے بھر میں پولیس کے ذریعے قومی کارکنوں کے گھروں پر چڑھائی کرکے انہیں ہراساں کررہی ہے، یہ رویہ دورآمریت میں بھی نہیں رکھا گیا جو نام نہاد جمہوریت کے علمبردار اختیار کئے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ایس ٹی پی کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر پارٹی کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے، ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاکہ غیر مقامی افراد کی آباد کاری سندھ کے حق حاکمیت اور اس کے وجود کے لئے خطرناک ہے سندھ کی زمینوں پر غیر مقامی اافراد کی آباد کاری کسی صورت قبول نہیں کریں گے قاد رمگسی نے کہاکہ 20جون سے شروع ہونے والی سندھ ایکشن کمیٹی کی رابطہ عوام مہم کے نتائج کراچی میں لاکھوں افراد کے احتجاج کی صورت میں نکلیں گے جس کے لئے ہم سندھ ہر قصبے سے عوام کو مدعو کریں گے پہلے مرہلے میں لاڑ میں ہونے والا احتجاجی جلسہ بحریہ ٹاؤں سمیت سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگااجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ سندھ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں جسقم چیئرمین صنعان قریشی سمیت تمام گرفتار رہنماؤں وکارکنان کا رہا کیاجائے ان کے خلاف جھوٹے مقدمات واپس لئے جائیں، اجلاس میں جام فتح سمیجو‘ گلزار سومرو‘ ڈاکٹر حمید میمن‘ حیدر شاہانی‘ ہوت خان گاڈھی‘ ڈاکٹر احمد نوناری‘ جام شوکت ابڑو‘ سومار منگریو‘ قادر چنا‘ امتیاز سموں ‘ محمد علی ابڑو‘ حیدر ملاح‘ غلام محمد رند‘ نصرت حسین ودیگر نے بھی شرکت کی اجلاس میں 6جون کو سندھ ایکشن کمیٹی کے دھرنے کو کامیاب قراردیتے ہوئے دھرنے کو سندھی قوم کی بیداری کا ثبوت قرار دیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..