ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ڈاکٹرجمیل احمد کی سول اسپتال کی انتظامیہ سے ملاقات ، مختلف وارڈز کا دورہ

منگل 15 جون 2021 22:59

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹرجمیل احمد نے سول اسپتال حیدرآباد کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور ہسپتال کے مختلف وارڈوں کا دورہ کیا، اس موقع پر اے ایم ایس ڈاکٹر شاہد اسلام جونیجو، اے ایم ایس جنرل ٹو شوکت لاکھو، ڈائریکٹر آئی سی یو ڈاکٹر کاشف میمن، ، اے ایم ایس ڈاکٹر علی نواز عباسی اور دیگر بھی موجو دتھے، ایڈیشنل آئی جی نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے بھی بات چیت کی اور علاج معالجے کی صورتحال دریافت کرنے کے بعد مسرت کا اظہار کیا، ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل احمدکے سول ہسپتال پہنچنے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد صدیق پہوڑ اور ڈائریکٹر ایڈمن عبدالستار جتوئی نے ان کا استقبال کیا اور ہسپتال کے مختلف وارڈوں کا دورہ کیا جن میں چلڈرن ایمرجنسی ، پیڈز وارڈز، پیڈز آئی سی یو، پیڈز نرسری، انٹرونشنل کارڈیالوجی ، میڈیکل آئی سی یو، سرجیکل آئی سی یو، گیسٹرو انٹرالوجی یونٹ ، سی سی ٹی وی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور ڈائیلائسز وارڈ شامل ہیں، ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد نے کہاکہ مجھے اسپتال پہنچ کر خوشی ہوئی ہے ، سول ہسپتال حیدرآباد سندھ کے شہریوں کو بہترین تشخیص اور علاج معالجے کی سہولت فراہم کررہا ہے ، اسپتال میں کورونا وائر س کیخلاف جنگ میں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا کردار لازوال ہے، مجھے حیرت ہے کہ اس قدر صاف ستھرا اور جدید سہولتوں سے آراستہ یہ اسپتال ہے یہاں آنے سے قبل میرے ذہن میں اس کا تاثر یہ تھا کہ یہ پرانا اور بوسیدہ ہسپتال ہوگا ، ایڈیشنل آئی جی نے کارڈیالوجی کیتھ لیب میں مریضوں کو پیس میکر لگانے کے عمل کا بھی معائنہ کیا، ڈائریکٹر ایڈمن عبدالستار جتوئی نے اے آئی جی پولیس ڈاکٹرجمیل احمد کو بتایا کہ آئی سی یو میں مریض کے پہنچنے کے بعد وہ ہمارے حوالے ہوتا ہے اور اس کے ساتھ کسی رشتہ دار کو رہنے کی اجازت نہیں ہوتی، جہاںں مریضوں کو ادویہ کے علاوہ شعبہ امراض قلب ، انجیو گرافی، انجیو پلاسٹی، کارڈک پیس میکر لگانے کے علاوہ تمام سہولتیں فراہم کرتے ہیں جبکہ کارڈک سرجری میں بھی تمام مریضوں کو مفت اسٹنٹ لگائے جاتے ہیں جو نجی ہسپتالوں میں فی اسٹنٹ ایک لاکھ روپے میں لگایا جاتا ہے ، انہوںنے بتایا کہ سول ہسپتال حیدرآباد میں عالمی معیار کا آئی سی یو اور مختلف وارڈوں میں یومیہ 1900 سے زائد مریض داخل رہتے ہیں جبکہ او پی ڈی میں یومیہ 11ہزار مریض علاج کیلئے آتے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر