آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا

جمعرات 10 جولائی 2014 12:15

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم آج شام اور رات اسلام آباد، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ، سرگودھا ، ہزارہ ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ موسم کی تازہ ترین صورت حال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہے تاہم شمالی علاقوں ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم آج شام رات کے وقت اسلام آباد ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور، سرگودھا ، ہزارہ ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ملتان ، ڈی جی خان اور ڈی آئی خان ڈویژن میں گرد آلود ہوائوں آندھی کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا تاہم کشمیر ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ۔ سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں 24 ملی میٹر جبکہ کوٹلی 19، راولاکوٹ14، جہلم 13، منگلا11، مالم جبہ07 ، منڈی بہاولدین ، اسلام آباد (سیدپور)01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ آج ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دادو، نور پور تھل ، بھکر ، دالبندین ، نوکنڈی 44 ، روہڑی ، موہنجوداڑو ، رحیم یار خان ، میانوالی ، بہاولپور ، لاڑکانہ اور بہاولنگر میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu