کراچی میں بارش کا امکان ختم، شدید گرمی، سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) شہر میں بارش برسانے والا سسٹم بے حد کمزور ہوگیا، شدید گرمی کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہیں اور حبس کا سماں ہے، جس کے باعث شدید گرمی ہے، شہر کا پارہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے محسوس کئے جانے والا درجہ حرارت زیادہ ہے۔ مون سون کے پہلے اسپیل کے اثرات ختم ہوگئے۔ بارش برسانے والا سسٹم بے حد کمزور ہوگیا۔ اس اسپیل میں فی الحال تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔اتوار سے درجہ حرارت میں بھی واضح کمی ہوگی۔

Your Thoughts and Comments