مون سون کی پہلی بارش میں لاہور کا کیا حشر ہواوہ سب نے دیکھ لیا‘عظمی بخاری

مون سون انتظامات کے ایس او پیز کے تحت بارشوں سے قبل نالوں کی تین مرتبہ ڈی سلٹنگ کرانا ضروری ہوتی ہے

مون سون کی پہلی بارش میں لاہور کا کیا حشر ہواوہ سب نے دیکھ لیا‘عظمی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مون سون کی پہلی بارش میں لاہور کا کیا حشر ہواوہ سب نے دیکھ لیا،اس کی سب سے بڑی وجہ نکاسی آب میں مددگار ثابت ہونے والی ڈرینیں کوڑا کرکٹ سے بھری ہوئی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نالوں کی صفائی نہ ہونے سے بارشوں میں یہ کوڑا کرکٹ گلیوں اورسڑکوں پر آجا تا ہے۔

(جاری ہے)

مون سون انتظامات کے ایس او پیز کے تحت بارشوں سے قبل نالوں کی تین مرتبہ ڈی سلٹنگ کرانا ضروری ہوتی ہے۔ پنجاب کے 45وزرایا ریموٹ کنٹرول وزیراعلی کسی ڈرین یا نالے کی صفائی کراتے نظر آئی ،شہبازشریف کو لانگ بوٹ کے طعنے دیتے تھے،آج ان کو تو شہبازشریف کا شکریہ ادا کرنا چاہیے ۔پکی پکائی مل گئی ہے لیکن ہضم نہیں ہورہی۔انہوںنے کہاکہ لاہور کا لکشمی چوک جوستر سالوں سے ہر مون سون میں ڈوب جاتا تھا اب وہاں ایک قطرہ پانی بھی جمع نہیں ہوتا،اس کا کریڈٹ شہبازشریف کو جاتا ہے ،تین دن بعد مون سون بارشیں تیزہوئی تو بنی گالہ اینڈ کمپنی اس کا ملبہ پھر شہبازشریف پر ڈالے گی۔

Your Thoughts and Comments