مسلمان اللہ کی بارگاہ میں خون بہا کرعزم کر رہے ہیں کہ وہ اسلام کی سربلندی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

عظمت مصطفیٰ ً کے قانون 295cکو تبدیل کرنے کیلئے نت نئی سازشیں کی جارہی ہیں، نماز عید کے اجتماع سے خطاب

جمعہ 23 جولائی 2021 21:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ مسلمان اللہ کی بارگاہ میں خون بہا کرعزم کر رہے ہیں کہ وہ اسلام کی سربلندی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے، پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا لیکن یہاں پر ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کرغریب کا استحصال کیا جارہا ہے، عظمت مصطفیٰ ؐکے قانون 295cکو تبدیل کرنے کیلئے نت نئی سازشیں کی جارہی ہیں،کشمیر میں بھارت مظلوم کشمیریوں کا عرصہ حیات تنگ کئے ہوئے اور ہمارے حکمراں بھارت کی خوشنودی میں لگے ہیں۔

(جاری ہے)

لبرٹی چوک حیدرآباد میںنماز عیدالاضحی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ محمد زبیر نے کہا کہا کہ آج دنیا بھر میں مسلمان سنت ابراھیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانورں کی قربانی رہے ہیںاوراللہ کی بارگاہ میں خون بہا کرعزم کررہے ہیں کہ وہ اسلام کی سربلندی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے عید الاضحی کا اصل مقصد اپنے رب کی خوشنودی کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار رہنا ہے حضرت ابراھیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام نے جس طرح اللہ کے حکم کے سامنے سرتسلیم خرم کیااسی جذبہ کے ساتھ ہمیں زندگی میں احکام الہٰی کو پورا کرنے کا عہد اور عزم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا لیکن یہاں پر ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کرغریب کا استحصال کیا جارہا ہے،مہنگائی کے سونامی نے عوام کا عرصہ حیات تنگ کردیا ہے یہود ونصاریٰ اور ہنود کو خوش کرنے کیلئے اسلام شعائر اسلام اورپیغمبر اسلام کے خلاف اقدامات کئے جارہے ہیںملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کیلئے صحابہ کرام اور اہل بیت اطہار کی ذات پر حملے ہورہے ہیںعظمت مصطفیٰ ؐ کے قانون 295cکو تبدیل کرنے کیلئے نت نئی سازشوں کی جارہی ہیںکشمیر میں بھارت مظلوم کشمیریوں کا عرصہ حیات تنگ کئے ہوئے اور ہمارے حکمراں بھارت کی خوشنودی میں لگے ہیں اس وقت کشمیر کی جدوجہد آزادی نیا رخ اختیار کرچکی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان مظلوم کشمیریوں کی ادارسی کرے بین الاقومی فورم پر کشمیریوں کے حقوق کی بات کی جائے اور سرحدوں پر جاری بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی آواز بننا چاہئے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے باعث نہتے مظلوم کشمیریوں کا خون بہایا جارہا ہے،روہنگیا کے مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے بھارت میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نیب سے تو بچ سکتے ہیں لیکن اللہ کی پکڑ سے نہیں بچ سکیں گے اپنی صفوں سے کرپٹ خائن اور بدعنوان لوگوں کو بکال باہر کریںیہ حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ وہ بیرونی دباؤ میں آکر اور پارٹی مصلحتوں کی خاطر انصاف کا خون نہ کریں اور ملک میں قانون کی حکمرانی کو قائم کریںتاکہ عوام کا قانون کی حکمرانی پراعتماد بحال ہو اور کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی ضرورت پیش نہ آئے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..