خضدارروڈ حادثہ میں میر عبدالقادر بلوچ کے نواسے ابرار حسین و دیگر افراد کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے ،نواب ثناء اللہ خان

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) چیف آف جھا لا وان وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا خضدار میں روڈ حادثات اور اس میں قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر افسوس کا اظہار ،لواحقین کے نام اظہارِ ہمدردی کا پیغام ۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا اپنے تعزیتی بیان میں مذید کہنا تھاکہ خضدارروڈ حادثہ میں سابق گورنر بلوچستان میر عبدالقادر بلوچ کے نواسے ابرار حسین و دیگر افراد کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے ا س صدمے میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعاء گو ہیں کہ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور زخمیوں کو جلد تندرستی عطاء فرمائے ۔

Your Thoughts and Comments