)کراچی:اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی کمیٹی کا حکومت سے تمام سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ

اتوار 1 اگست 2021 22:00

ٴکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2021ء) اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر،انجمن سیرت النبیﷺگلبہار رجسٹرڈکے تاحیات چیئرمین اور ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خان قادری ترابی نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ کرونالاک ڈائون میںسب کچھ بند کرتے وقت اس بات کا خیال رکھاجائے کہ کراچی کی تمام شاہراہوں گلی محلوں اور گھروں کو یکم اگست سے قومی پرچموں سے سجانے والی قوم کو قومی پرچموں کی فراہمی میں مکمل سہولیات دی جائیں۔

اس سلسلے میں قومی پرچم کی پرنٹنگ اور تیاری کے تمام کارکانوں ، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کو تمام پابندیوں سے مستثنیٰ قراردیاجائے،گھروں دوکانوں اور گلی کوچوں اور بازاروں میں قومی پرچم سے منسوب جھنڈیوں ،الیکٹرک جھالروں اور دیگر سجاوٹ کرنے ،گلی گلی ایکوسائونڈ سے قومی ترانوں اور ملی نغموں کو نشرکرنے کی مکمل اجازت دی جائے ۔

(جاری ہے)

وہ گلبہارمیں ممتازسماجی رہنماناصرحسین خاں کی قیام گاہ پر اپنے اعزازمیں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کررہے تھے۔

جس کی صدارت یاسین شکوری ویلفیئر کے چیئرمین حاجی مرزامحمدمبین بیگ نے کی جبکہ جمعیت علمائے پاکستان کے رہنمافقیر ملک محمدشکیل قاسمی، انجمن نوجوانان اسلام پاکستان سندھ کے جنرل سیکریٹری عبدالوحید یونس ، بزم غلامان مصطفیٰ ﷺ پاکستان ٹرسٹ کے صدر صاحبزادہ محمدصادق قریشی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی جشن آزادی اسلامی جمہوریہ پاکستان منانے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور پاکستان کی عظمت وحرمت شان وشوکت کی سربلندی کے لئے ہر قربانی دینے کا جذبہ رکھتے ہیں کیونکہ مملکت خدادادپاکستان کے حصول کے لئے ہمارے آبائواجداد نے بے حساب قربانیاں دی ہیں،قائدین اکابرین کارکنان اور عوام اہلسنّت نے پورے ہندوستان میں گلی گلی محلے محلے مسجد مسجد آزادی کی تھریک چلائی ،ہمارے بزرگوں کی خانقاہیں اور مدارس آزادی کی جدوجہد کی تربیت گاہیں بنی رہیں، عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے جوش وجذبے سے گھبراکر انگریزوں نے مملکت خدادادپاکستان کے قیام کو یقین میں بدل لیا،قیام پاکستان کے اعلان کے بعد ہندوبنیے پاکستان کی آزادی کا جشن منانے والوں پر جھپٹ پڑے ،نہتے مسلمانوں پر حملہ آور ہوگئے ،ایسی صورتحال میں عوام اہلسنّت حنفی بریلوی نے اپنے قائدین اور اکابرین کی ہدایت کی روشنی میں جوابی وار کرنے کے بجائے ہجرت کرناہی مناسب سمجھاجس کی وجہ سے عوام اہلسنّت حنفی بریلوی اپنے محل نماگھر بڑے بڑے کاروبار ،ہیرے جواہرات سے بھرے بکسے چھوڑ کر پاکستان کی سرزمین کو بوسہ دینے کے لئے بے چین ہوگئے ،اس معرکے میں بیس لاکھ سے زیادہ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کو شہید کردیاگیا،ہماری ہزاروں، مائوں بہنوں اور بیٹیوں نے اپنی عزت اور حرمت کی حفاظت کے لئے کنوئوں میں کودکر جان قربان کردی،لشکر کے لشکر ٹرینوں کی ٹرینیں ،ہندوئوں اور سکھوں نے کاٹ دالے،قائدین اہلسنّت حنفی بریلوی اپنے عوام کو صبر وتحمل،برداشت اور درگزر کا درس دیتے رہے ،پاکستان حاصل کرکے پاکستان کی تعمیروترقی ہی قائدین اہلسنّت حنفی بریلوی کا مقصد رہا،پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لئے بھی ہزاروں تکلیفیں، مصیبتیں اور صعوبتیں اٹھائی گئیںاور قائدین اہلسنّت حنفی بریلوی کی حکمت ودانائی نے ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو خاک میں ملائے رکھا،ہمارے قائدین اکابرین کارکنان اور عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے صبر وتحمل برداشت اور درگزر کی استقامت تاریخ کے سنہری اوراق میں محفوظ ہیں۔

محمدسلیم خاں قادری ترابی نے عوام اہلسنّت حنفی بریلوی سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ ماہ اگست کے ہرروز کو یوم آزادی کے طورپر منانے کے لئے گھر گھر قرآن خوانی، فاتحہ خوانی کا تسلسل قائم کریںاور پاکستان کے لئے اپناسب کچھ قربان کردینے والوں کے درجات کی بلندی کی دعائوں کا اہتمام کریں،اپنی دعائوں میں پاکستان کی سربلندی ترقی اور خوشھالی کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔

میلادشریف اور درودخوانی کی محافل سجاکر پاکستان کے لئے بیس لاکھ سے زیادہ شہید ہونے والے عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کو ایصال ثواب کریں۔پاکستان کی مسلح افواج ،رینجرز،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کی حفاظت کے لئے بھی اہتمام کریں،اپنے گھروں،دوکانوں،گاڑیوں اور بازاروں کو پاکستان کے سبز ہلالی پرچم سے سجاکر پاکستان سے اپنی بھرپور محبت کا شاندارمظاہرہ کریں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی