-کراچی ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

uکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2021ء)سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا عوام پر رحم اور اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔

(جاری ہے)

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان پر ردِ عمل دیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ نااہل وفاقی حکومت معیشت کی مضبوطی کے نام نہاد دعوے کرتی ہے، وفاقی حکومت عوام پر معاشی بوجھ ڈال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے دوچار عوام کا جینا محال ہوگیا ، پی ٹی آئی حکومت نے کوئی ایک وعدہ وفا نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی ختم کرنے کے دعویدار روزمہنگائی کے بم گرا رہے ہیں، خدارا عوام پر رحم اور اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں پیٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔

Your Thoughts and Comments