ؔکراچی،صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کاکلفٹن ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر کا دورہ

اتوار 1 اگست 2021 22:00

ڑ*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2021ء) صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کلفٹن ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت قاسم سومرو ، ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد سوڈھر و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا اور ویکسین کے لئے آنے والے شہریوں سے معلومات لیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہاکہ 18 جولائی سے ڈرائیو تھرو سینٹر شہریوں کو سہولت فراہم کر رہا ہے اور جے ایس بینک کے تعاون سے سندھ حکومت نے یہ ویکسینیشن سینٹر قائم کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جے ایس بینک کی خدمات کو سراہتے ہیں،بڑی تعداد میں فیملیز اس سینٹر پر ویکسینیشن کے لیے آ رہے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہاکہ فیملیز کے رش کو دیکھتے ہوئے ، کاونٹرز میں اضافہ کر دیا کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو کم وقت میں ویکسین کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نیکہاکہ جے ایس بینک اور دیگر اداروں کے تعاون سے شہر میں مزید ڈرائیو تھرو ویکسین کی سہولت قائم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا جیسے مہلک وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسینیشن ہی بہترین تدبیر ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ شہری کرونا ایس او پیز پر عمل کریں، خود بھی محفوظ رہیں اور شہر کو بھی محفوظ بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ سخت فیصلے لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ آج کراچی کے 6 اضلاع کے 11 سینٹرز کو ماس ویکسینیشن سینٹرز کا درجہ دے دیا گیا ہے جو کہ 24 گھنٹے کام کرتے رہیں گے، جن میں ڈاؤ اوجھا کیمپس، خالق ڈنو ہال، جی پی ایم سی ، لیاری جنرل ہسپتال، چلڈرن ہسپتال ضلع وسطی ، لیاقت آباد اور نیو کراچی سندھ گورنمنٹ ہسپتال،سندھ گورنمنٹ قطر ہاسپٹل، مراد میمن گوٹھ ہسپتال، کورنگی 5 ہسپتال اور سعود آباد سندھ گورنمنٹ ہسپتال شامل ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..