عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے‘کمشنر سرگودھا ڈویژن

تمام ادارے ایک مربوط پلان کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے ادا کریں‘فرخ مسعود

جمعرات 5 اگست 2021 11:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) کمشنر سرگودھا ڈویژن نے کہا ہے کہ عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ تمام ادارے ایک مربوط پلان کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے ادا کریں۔عزاداری جلوسوں اور روٹس کاتمام محکمے مل کر معائنہ کریں اور حائل ہونے والی رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے۔

زرائع کے مطابق کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے عزاداری جلوسوں اورمجالس کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی اوایم سی کو تمام روٹس پر لائٹس کو فنکشنل کرنے ‘ سیوریج کے مسائل کو حل کرنے ‘ کھلے مین ہولز کے ڈھکن رکھنے کیلئے چھ دن کی مہلت دی ۔ انہوں نے مجالس کے مقامات اور جلوسوں کے روٹس کی صفائی ستھرائی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

اس طرح روٹس پر سڑکوں کے پیچ ورک کرنے اور ایسی گلیاں جہاں بارش ہونے کی صورت میں پانی کھڑا ہونے کا اندیشہ ہو وہاں پر پہلے سے ہی خاکہ ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا۔کمشنر نے شہر بھر کا سروے کر کے جہاں کئی وال چاکنگ ہو اسے فوری ختم کرنے ‘ گندگی کے ڈھیروں اور تعمیراتی میٹریل کو فوری اٹھانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری جلوسوں کے روٹس پر عشرہ محرم کے دوران ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی لگائی جائے ۔

انہوں نے ٹریفک پولیس کو عشرہ محرم کے دوران ٹریفک کی روانی کیلئے مربوط پلان تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے ایم سی کو شہر کے دو امام بارگاہوں میں بڑے جنریٹرز رکھنے کے احکامات بھی جاری کئے تاکہ بجلی کی بندش کی صورت میں عزاداروں کو کسی قسم کے مسائل کا سامنانہ کرناپڑے اور انہیں فوری متبادل ذریعہ سے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

انہوں نے تمام محکموں کو کنٹرول روم قائم کرنے نیز افسران او رعملہ کی ڈیوٹیاں لگانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے لائسنس ہولڈرز پر واضح کیا کہ جلوسوں کے روٹس اورٹائمنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ مجالس اورجلوسوں میں انسداد کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایاجائیگا ۔ انہوں نے عزاداروں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے گردونواح میں خاص نظر رکھیں اور ایسی کوئی مشکوک سرگرمی محسوس کریں تو سیکورٹی وانتظامی اداروں کو بروقت اطلاع دیں ۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا عمر دراز گوندل کو عزاداروں کے اقابرین سے مل کر تمام انتظامی مسائل کو جلد سے جلدحل کرنے ‘انہیں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے ضلع بھر میں عشرہ محرم کے دوران منعقدہونے والی مجالس اور عزاداری جلوسوں کے حوالے سے کئے گئے انتظامی اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔بعد ازاں کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کی زیر صدارت ایک اور انتظا می اجلاس منعقد ہوا۔

کمشنر نے فیسکو افسران کو ہدایت کی کہ وہ عزاداری جلوسوں پر لٹکتی بجلی کی تاروں کو فوری درست کریں‘ لائٹس کو فنکشنل کیاجائے ۔ انہوں نے سوئی گیس افسران کو روٹس پر اپنی لائنوں کااز سر نو سروے کرنے کی بھی ضرورت پر زور دیا تاکہ کسی جگہ کوئی لیکج ہو تو فوری درست کی جائے ۔ انہوں نے این ٹی سی حکام کو روٹس پر ٹیلی فون کی تاروں کاسروے کرنے ‘ لٹکتی تاروں کو فوری ہٹانے کی بھی ہدایت کی ۔

انہوں نے پیمرا حکام کو محرم الحرام کے دوران کیبل نیٹ و رک پر خاص نظر رکھنے کی ضرور ت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہاکہ کسی متنازعہ شخص کی سی ڈی چلانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ اس طرح ایسے علمائے کرام وذاکرین جن پر پابندی عائد ہے ان کی کوئی بھی تقریر وغیرہ کسی بھی کیبل پر نہیں چلائی جائیگی۔ انہوںنے کہا کہ پیمرا کیپلز پر امن ‘ بھائی چارے ‘رواداری اوربرداشت کے پرچار والے ٹکرز اورپیغام کو عام کرے۔

انہوں نے ڈائریکٹر تعلقات عامہ کوچھاپہ خانوں پر بھی خاص نظر رکھنے کی ہدایت کی تاکہ کوئی اشتعال انگیز پمفلٹ یا اشتہار شائع نہ ہو۔اس طرح الیکٹرانک او رپرنٹ میڈیا پر بھی محبت بھائی چارے اور اخوت والے اشتہارات وپیغامات کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہاکہ تمام محکمے مل کر ایک سکواڈ تشکیل دیں جو عزاداری جلوسوں کے ساتھ چلے او راگر کسی جگہ کوئی مسئلہ محسوس ہو تو موقع پر حل کیاجائے۔اجلاس میں شریک افسران نے محرم الحرام کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..