دوران ڈرائیونگ تیزرفتاری اور موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں‘ڈی پی او سرگودھا

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ تیزرفتاری اور موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں۔ زرائع کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف نے بتایا کہ ضلع بھر کے بس اڈوں پر جا کر پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات کو محفوظ ڈرائیونگ کے اصول اور حادثات سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے بارے میں آگاہی مہم جاری ہے۔

(جاری ہے)

اسی سلسلہ میں انچارج ایجوکیشن یونٹ شاہد روانہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جنرل بس اسٹینڈ کوٹمومن ،بھلوال اور سرگودھا شہر کے مختلف اڈہ جات پر جا کر ڈرائیور حضرات کو مسافروں کی قیمتی جانوں کے تحفظ بارے بریف کیا گیا اٴْن کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا گیا کہ کبھی بھی نشہ یا نیند کی حالت میں گاڑی چلانا اور دورانِ ڈرائیونگ تیز رفتاری اور موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں۔اس کے علاوہ انہوں نے موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمنٹ کے استعمال کی ترغیب دی ۔اس موقع پر ڈی پی او ذوالفقار احمد کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات کی وجہ سے دیگر جرائم کی نسبت زیادہ اموات ہوتی ہیں لہذا ضروری ہے کہ ان مہلک حادثات سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کیا جائے ۔

Your Thoughts and Comments