صنعتی و تجارتی اداروںمیں حفاظتی قوانین پر عملدرآمد نہیں کیا جاتاہے ،حبیب الدین جنیدی

جمعرات 16 ستمبر 2021 16:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) پیپلزلیبر بیورو سندھ کے صدر،سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی نے گذشتہ روز نادرن بائی پاس کراچی میں واقعہ بیٹری کے گودام میں آتشزدگی سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے مزدور کی شہادت پر شدید رنج والم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پے درپے وقوع پذیر ہونے والے المناک صنعتی حادثات نے صنعتوں کے مالکان اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے سرکاری و ریاستی اداروں کی انتظامی صلاحیتوں اور مجرمانہ غفلت کا پردہ چاک کرکے رکھ دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ابھی دو تین ہفتہ قبل ہی مہران ٹاؤن کورنگی میں واقعہ فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجہ میں شہید ہونے والے 17مزدوروں کی یاد دل سے محو بھی نہیں ہوئی تھی کہ ایک اور دلدوز واقعہ بیٹری گودام میں پیش آگیا جس کے نتیجہ میں ایک مزدور شہید جبکہ تین مزید بُری طرح جھلس کر زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

حبیب الدین جنیدی نے کہا کہ یہ انسانیت سوز واقعات اس حقیقت کو ثابت کررہے ہیں کہ صنعتی و تجارتی اداروں کے کارکنوں کی جان اور اُن کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے بنائے گئے حفاظتی قوانین پر عملدرآمد نہیں کیا جاتابلکہ اُنہیں سراسر نظر انداز کرکے انسانی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے ۔

سینئر مزدور رہنما نے ایک مرتبہ پھر اپنے اس مطالبہ کو دُہرایا کہ قانون کی رٹ قائم کرنے کے لئے فوری طور پر ایک اعلیٰ اختیارتی کمیٹی قائم کی جائے جو پورے صوبہ میں واقع کارخانوں اور کام کرنے کی جگہوں کا دورہ اور اس امر کا تعین کرے کہ مزدور قوانین کی خلاف ورزی میں کون کون سے صنعتی و حکومتی ادارے ملوث ہیں جس کے نتیجہ میں بے گناہ انسان اپنی زندگیوں سے محروم ہورہے ہیں۔حبیب الدین جنیدی نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ گذشتہ روز بیٹری کے گودام کی آتشزدگی کے واقعہ کی ایف آئی آر رجسٹرڈ کرکے ملزمان کو گرفتار کیاجائے اور جاں بحق ہونے والے مزدور کے لواحقین کو 25لاکھ روپئے کی امداد فوری طور پر ادا کی جائے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب کے بیشتر شہروں میں ہلکی اور تیز با رش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب کے بیشتر شہروں میں ہلکی اور تیز با رش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ، سندھ کے چند شہروں میں بارش کا امکان

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ، سندھ کے چند شہروں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش  کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان  ،کشمیر  ..

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان ،کشمیر ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات