کوہاٹ ،درہ آدم خیل میں ڈینگی تیزی سے پھیلنے لگا ،درجنوں افراد متاثر

منگل 21 ستمبر 2021 18:52

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل میں ڈینگی تیزی سے پھیلنے لگا جس کے باعث درجنوں افراد متاثرہوگئے جبکہ کم از کم ایک خاتون کے جاں بحق ہونے کی غیرمصدقہ اطلاع ہے۔مقامی میڈیا اور باخبر ذرائع کے مطابق درہ آدم خیل میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں جہاں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اب تک درجنوں افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوکربخارمیں مبتلا ہوچکے ہیں تاہم سرکاری طورپر صرف چند کیس ہی رپورٹ ہوئے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ درجنوں افراد کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا ہے جبکہ متعدد دیگر مقامی طورپر زیر علاج ہیں۔ان اطلاعات کے مطابق درہ آدم خیل کے علاقے مزیدخیل ‘ شریف خیل ‘ سنی خیل اور زرغون خیل سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں ڈینگی بخار میں درجنوں افرادمبتلا ہوگئے ہیں جبکہ غیرمصدقہ اطلاع اور مقامی سوشل میڈیا کے مطابق مزید خیل میں ایک خاتون ڈینگی بخار میں مبتلا ہوکرجاں بحق ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں محکمہ صحت درہ آدم خیل کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شعیب آفریدی نے رابطہ کرنے پر درہ آدم خیل میںڈینگی بخارسے متاثرہ مریضوں کی تصدیق کی تاہم ڈینگی بخار سے کسی بھی مریض کی موت واقع ہونے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ میں درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والا صرف ایک مریض ڈینگی سے متاثر ہے جس کی حالت تسلی بخش ہے۔

ڈاکٹر شعیب نے مزید بتایا کہ علاقے میں ڈینگی آگاہی مہم کے ذریعے لوگوں میں ڈینگی مچھر سے حفاظتی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے جن پر عمل کرکے ڈینگی سے بچایاجاسکتا ہے۔ادھر بتایاگیا ہے کہ مقامی انتظامیہ نے بھی منگل کے روز درہ آدم خیل میں ڈینگی آگاہی مہم شروع کردی جبکہ علاقے میں جگہ جگہ مچھرمارسپرے بھی کرایا جارہا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

محکمہ موسمیات  کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی ..

محکمہ موسمیات کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی ..

ملاکنڈ ڈویژن میں موسلا دھار بارشیں

ملاکنڈ ڈویژن میں موسلا دھار بارشیں

لاہور: موسلادھار بارش کی پیش گوئی

لاہور: موسلادھار بارش کی پیش گوئی

ملک کے میدانی علاقوں میں  موسم خشک ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ..

ملک کے میدانی علاقوں میں موسم خشک ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ..

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود رہنے ، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود رہنے ، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورلاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورلاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ..

راولپنڈی اوراسلام آباد میں موسلادھار بارش ، ہائی الرٹ جاری

راولپنڈی اوراسلام آباد میں موسلادھار بارش ، ہائی الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید  بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے (کل )سے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے (کل )سے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

مانسہرہ و گرد ونواح میں بارش   کا سلسلہ جاری، ریسکیو 1122کے  تمام سٹیشنز ہائی الرٹ

مانسہرہ و گرد ونواح میں بارش کا سلسلہ جاری، ریسکیو 1122کے تمام سٹیشنز ہائی الرٹ

پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد بڑھ گئی

پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد بڑھ گئی