ملک کے جنوبی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

27 ستمبر کی رات سے مون سون ہوائیں شدت سے سندھ میں داخل ہوسکتی ہیں، حکام

جمعہ 24 ستمبر 2021 23:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی حصے میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 27 ستمبر کی رات سے مون سون ہوائیں شدت سے سندھ میں داخل ہوسکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق مون سون ہوائیں 2 اکتوبر تک وقفے وقفے سے بارش کا باعث بنیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک وقفے وقفے سے تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور حیدرآباد میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق 28 سے 30 ستمبر کے دوران سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق تیز بارش کے باعث کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور حیدرآباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک جنوبی حصے میں مزید بارشوں سے قلات، خضدار اور لسبیلہ کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں آئندہ چند روز میں مون سون بارشوں میں کمی کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی