محکمہ اینٹی کرپشن کامختلف شہروں میں کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف بڑا کریک ڈائو ن

کرپشن اور رشوت ستانی کے مختلف واقعات میں 6 سرکاری ملازمین گرفتار ،رشوت کے ہزاروں روپے برآمد ،مقدمات درج

ہفتہ 25 ستمبر 2021 12:35

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) محکمہ اینٹی کرپشن نے مختلف شہروں میں کرپٹ سرکاری افسران کے خلاف بڑا کریک ڈائو ن کرتے ہوئے کرپشن اور رشوت ستانی کے مختلف واقعات میں 6 سرکاری ملازمین کوگرفتار کرکے رشوت کی مد میں وصول کئے گئے ہزاروں روپے برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کے مطابق اینٹی کرپشن نے بارانی یونیورسٹی چکوال کے فیلڈ آفیسر خالد حسین کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نے زیتون کی فصل کی مد میں سرکاری خزانہ کو 48لاکھ کا نقصان پہنچایا ۔ملزم نے معاہدے برعکس زیتون کی ناقص فصل کاشت کرکے خزانہ سرکار کو بھاری نقصان پہنچایا۔ انہوںنے مزید بتایا کہ پنجاب بہاولپور کے موضع پکی وار سے لمبردار کو مقدمہ نمبر 8/21 میں گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

سول کورٹ یزمان کا بالیف اصغر علی پانچ ہزار رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار ہوا ۔

فیصل آباد سے جعلی دستاویزات پر ٹیچر بھرتی ہونے والے نعیم جاوید کوبھی گرفتار کر لیاگیا ۔ملزم کو گریجویشن کی جعلی ڈگری پر محکمہ تعلیم میں ٹیچر بھرتی کیا گیا تھا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ کوٹلی ستیاں سے پٹواری خانزادہ کوعدالتی حکم پر گرفتارکر لیا گیا ،پٹواری کوٹلی ستیاں نے جعلی بیع نامہ تیار کرکے زمین کا انتقال کیا۔

عدالت نے ملزم کو تین سال قید اور پچاس ہزار جرمانے کی سزا سنائی ۔ ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق ٹی ایم اے ساہیوال سے سینٹری ورکر خرم شہزاد کوبیس ہزار رشوت لیتے گرفتار کر لیا گیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔ اینٹی کرپشن فیصل آباد نے مقدمہ نمبر 31/21میں محکمہ آبپاشی کے ہیڈ کلرک کو بھی گرفتار کر لیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

ملتان و مضافات میں موسم ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

ملتان و مضافات میں موسم ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ کل رات بلوچستان میں داخل ہو گا

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ کل رات بلوچستان میں داخل ہو گا

بارشیں ہی بارشیں، مئی اور جون میں گرمی کی شدت معمول سے کم ہونے کی پیشن گوئی

بارشیں ہی بارشیں، مئی اور جون میں گرمی کی شدت معمول سے کم ہونے کی پیشن گوئی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک ،18 اپر یل سے با رشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک ،18 اپر یل سے با رشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔محکمہ ..

محکمہ موسمیات کی 17 تا 21 اپریل کے دوران وقفہ وقفہ سے آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشں گوئی

محکمہ موسمیات کی 17 تا 21 اپریل کے دوران وقفہ وقفہ سے آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشں گوئی

محکمہ موسمیات  کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی ..

محکمہ موسمیات کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی ..

ملاکنڈ ڈویژن میں موسلا دھار بارشیں

ملاکنڈ ڈویژن میں موسلا دھار بارشیں