تھرپارکر و بدین میں موسلادھار بارش، دیواریں گرنے سے 8 جاں بحق

چک میں دو بچیوں پر دیوار گرگئی، 3 دیہات میں آسمانی بجلی گرنے سے 63 بھیڑ بکریاں مرگئیں،مختلف واقعات میں17افراد زخمی

اتوار 26 ستمبر 2021 12:55

بدین / مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) تھرپارکر اور بدین میں موسلا دھار بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہوئے، کئی افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ درجنوں مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔تھرپارکر میں تیز بارش کے دوران مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ایک بچے سمیت5 خواتین جاں بحق جبکہ 60 سے زائد بکریاں اور 3اونٹ بھی ہلاک ہو گئے۔

آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 8 سالہ بچے سمیت 5 خواتین ہلاک اور 2 خواتین زخمی ہیں۔ مٹھی کے گاں سوبھارو شاہ میں کنویں سے پانی بھرنے والی خواتین پر آسمانی بجلی گرپڑی جس کے نتیجے میں 40سالہ لالا بھیل اور 17 سالہ گڈی بھیل ہلاک ہوگئیں۔اسلام کوٹ کے گائوں کونبھاریو میں کھیت میں موجود 28 سالہ مراداں سموں اور8 سالہ بچہ مزمل مومن سموں بھی آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوئے جبکہ چھاچھرو کے گاوں پاڈیرال میں 17سالہ لڑکی کملاں بھیل بھی آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئی۔

(جاری ہے)

ادھر آسمانی بجلی گرنے سے تین گاں جیئندو درس،کبڑی اور چھہو سوٹہر میں 63 بھیڑ بکریاں اور 3 اونٹ بھی مر گئے۔ بارش وقفے وقفے سے مختلف علاقوں میں دن پھر چلتی رہی۔ بدین ضلع کے مختلف علاقوں میں تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔آسمانی بجلی گرنے کرنٹ لگنے اور دیوار کے نیچے دب کر 3 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہو گے،آسمانی بجلی گرنے کے باعث حبیب اللہ ملاح جان بحق ہو گیا جبکہ نندو کے قریب موسی خاصخیلی بس اسٹاپ پر بارش میں مسافر خانہ میں پناہ حاصل کرنیوالے 15 مسافر زخمی ہو گئے۔

گولارچی کے قریبی دیہات میں کرنٹ لگنے اور گرنے والی دیوار کے نیچے دب کر 2 بچیاں جاں بحق ہو گئیں، جبکہ اسی دیہات میں گرنے والی دیوار کے ملبے تلے دب کر محمد صدیق جتوئی کی 4 سالہ بچی سدرہ جاں بحق ہو گئی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..