چوہدری فواد حسین کی ہزار جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتی ہے، وفاقی وزیراطلاعات

اتوار 26 ستمبر 2021 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ہزار جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے نومنتخب صدر تیمور جدون، جنرل سیکرٹری لقمان شاہ، چیئرمین وقار عباسی، سرپرست اعلیٰ وقار فانی، فائنانس سیکریٹری شاکر عباسی، نائب صدور عمر حیات، حاجی وحید، جوائنٹ سیکریٹری چنگیز جدون، نواز احمد، سیکریٹری اطلاعات ارشد خان تنولی اور گورننگ باڈی کے اراکین کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

انہوںنے کہاکہ حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ آزاد، فعال اور متحرک میڈیا جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوںنے کہاکہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ امید ہے نومنتخب اراکین صحافی برادری کے مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی برادری میں پاکستان کے بہتر امیج کو اجاگر کریں گے۔

Browse Latest Weather News in Urdu