ملک بھر میں نادرا کی سروسز 10 گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء)ملک بھر میں نادرا کی سروسز 10 گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال کر دی گئیں، نادرا سروسز سسٹم اپ گریڈیشن کے باعث معطل کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نادرا کے مطابق سسٹم اپ گریڈیشن کے بعد اتوار کی صبح 6 بجکر 50 منٹ پر تمام سہولتیں بحال کر دی گئی ہیں،ملک بھر میں قومی شناختی کارڈ کے سلسلے میں تمام میگا سینٹرز پر سہولتیں بحال ہو چکی ہیں،نادرا سہولت گزشتہ رات 10 بجے سسٹم اپ گریڈیشن کے لیے معطل کی گئی تھی۔بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی اپ گریڈیشن کے بعد اب تمام آن لائن سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔

Your Thoughts and Comments